گورنر سندھ کی جانب سے مسائل کے حل کی یقین دہانی پر آئل ٹینکرز کا ہڑتال نہ کرنے کا فیصلہ

گورنر سندھ کی جانب سے مسائل کے حل کی یقین دہانی پر آئل ٹینکرز کا ہڑتال نہ کرنے ...
گورنر سندھ کی جانب سے مسائل کے حل کی یقین دہانی پر آئل ٹینکرز کا ہڑتال نہ کرنے کا فیصلہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن)گورنر سند ھ  محمدزبیر  عمر  کی جانب سے مسائل حل کی یقین دہانی پر آئل ٹینکرز نے آج (سوموار) کو ہڑتال نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے ،گورنر سند ھ کا کہنا تھا کہ آئل ٹینکرز کو درپیش مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جائے گا، آئل ٹینکرز اونرز اور کنٹریکٹرز کے وفد کی وزیر اعظم کے مشیر برائے اقتصادی امور مفتاح اسماعیل سے ملاقات طے کروادی گئی ہے تاکہ مسائل کو جلد از جلد حل کیا جاسکے۔

تفصیلات کے مطابق  آئل ٹینکرز اونرز اور کنٹریکٹرز ایسوسی ایشن کے مشترکہ وفد نے گورنر ہاؤس میں گورنر سند ھ محمدزبیر سے ملاقات کی ۔ گورنر سندھ کی مسائل حل کرنے یقین دہانی پر آئل ٹینکر اونرز اور کنٹریکٹرز نےآج (سوموار)کو ہڑتال نہ کرنے کا فیصلہ کیا اور گورنر سندھ کو یقین دلایا کہ وہ پیٹرول اور آئل کی سپلائی معمول کے مطابق جاری رکھیں گے۔گورنر سندھ نے کہا کہ آئل ٹینکرز کو درپیش مسائل جن میں سیلز ٹیکس،موٹر وے پولیس ،اوگرا اور دیگر اداروں سے معاملات شامل ہیں کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جائے گا ۔گورنر سندھ نے مزید کہا کہ آئل ٹینکرز اونرز اور کنٹریکٹرز کے وفد کی منگل کو وزیر اعظم کے مشیر برائے اقتصادی امور مفتاح اسماعیل سے ملاقات طے کروادی گئی ہے تاکہ مسائل کو جلد از جلد حل کیا جاسکے۔انہوں نے کہا کہ وہ آئل ٹینکرز کے مسائل کے حل کے لئے ہر سطح پر رابطہ کریں گے۔

مزید :

کراچی -