سوشل میڈ یا کی معروف ترین پاکستانی شخصیت زید علی شادی کے بندھن میں بندھ گئے ،لیکن اپنی نئی نویلی دلہن کے بارے میں ایسی بات کہہ دی کہ آپ بھی دنگ رہ جائیں گے

سوشل میڈ یا کی معروف ترین پاکستانی شخصیت زید علی شادی کے بندھن میں بندھ گئے ...
سوشل میڈ یا کی معروف ترین پاکستانی شخصیت زید علی شادی کے بندھن میں بندھ گئے ،لیکن اپنی نئی نویلی دلہن کے بارے میں ایسی بات کہہ دی کہ آپ بھی دنگ رہ جائیں گے

  

ٹورنٹو(ڈیلی پاکستان آن لائن )سوشل میڈ یا پر معروف ترین پاکستانی نژاد کینیڈین سٹار زید علی شادی کے بندھن میں بندھ گئے۔ مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر زید علی نے پیغام لکھ کر اپنے مداحوں کو آگاہ کیا کہ' نکاح مکمل ہوگیا، اب میں آفیشلی شادی شدہ ہوں'۔

انہوں نے نکاح کے لیے پہنے جانے والے لباس میں ایک تصویر بھی سوشل میڈیا پر شیئر کی۔

ان کے دوست اور یوٹیوب اسٹار شاہ ویر جعفری اور شام ادریس بھی نکاح کی تقریب میں ان کے ساتھ تھے۔

ابھی تک یہ معلوم نہیں ہوسکا کہ زید علی کی اہلیہ کون ہیں اور ان کا نام کیا ہے۔ایک مداح نے زید علی سے ان کی اہلیہ کی تصویر شیئر کرنے پر اصرار کیا تو ان کا کہنا تھا کہ میں جلد ہی اس کی تصویر شیئر کروں گا۔

نکاح کی خبر دینے پر بڑی تعداد میں لوگوں نے زید علی کو مبارکباد دی ۔عمران خان کی سابقہ اہلیہ ریحام خان نے بھی زید علی کو مبارکباد دی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا ۔

سوشل میڈیا سے شہرت پانے والے پاکستانی نڑاد زید علی کینیڈا میں مقیم ہیں، تاہم بیرونِ ملک پیدائش اور پرورش کے باوجود زید نے اپنا طرززندگی روایتی پاکستانیوں جیسا رکھا ہوا ہے۔فیس بک اور ٹوئٹر پر ان کے فینز کی تعداد لاکھوں میں ہے اور ان کی مزاحیہ ویڈیوز سوشل میڈیا پر کافی مقبول ہیں۔

مزید خبریں :”دیکھ مگر پیار سے“پاکستان سے امریکہ میں جا پہنچا

مزید : تفریح