عید پرمہنگائی کاطوفان ‘دونمبر مال کی دھڑلے سے فروخت ‘شہری پریشان

عید پرمہنگائی کاطوفان ‘دونمبر مال کی دھڑلے سے فروخت ‘شہری پریشان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


بہاول پور‘ ڈاہرانوالہ (بیورورپورٹ‘ نامہ نگار) بہاول پور تاجران کی خودساختہ مہنگائی نے عوام کاجینا دوبھرکردیا‘ تاجران ‘دکاندار‘ ریڑھی والے من مانی قیمتوں پراشیاء فروخت کررہے ہیں‘ کوئی چیک اینڈ بیلنس نہ ہے۔ گاہک کی جانب سے رسیدمانگنے اورپرائس کنٹرول لسٹ دکھانے پر دکاندار طیش(بقیہ نمبر34صفحہ12پر )

میں آجاتے ہیں اوربدتمیزی پراترآتے ہیں۔ ذرائع کے مطابق بہاول پورمیں دکاندارگاہکوں کو بغیررسیداشیاء فروخت کررہے ہیں اندرون بازار اور سرکلرروڈ پر موجود کپڑے کے بڑے بڑے تاجران جعلی اوردونمبرمال دھڑلے سے فروخت کررہے ہیں اورمن مانی قیمتیں وصول کررہے ہیں۔ کپڑے‘ شوز‘ گارمنٹس‘ کاسمیٹکس‘ جیولری‘ بیکری سمیت بنیادی ضروریات زندگی سے تعلق رکھنے والی اشیاء کئی گناقیمت پر فروخت کررہے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ جب ان دکانداروں سے پکی رسید یا ضلعی پرائس کنٹرول لسٹ کاتقاضا کیاجاتاہے تو دکاندار طیش میں آجاتے ہیں اور گاہکوں سے بدتمیزی کرتے ہیں شہریوں نے کمشنر بہاول پور ڈی سی بہاول پور سے مطالبہ کیا کہ وہ دکانداروں کو پکی رسید دینے کاپابندکریں اور جودکانداریاتاجراسکی خلاف ورزی کرے اسکی دکان سیل کردی جائے اوراسکے خلاف سخت قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے ۔عید قربان قریب آتے ہی ڈاہرانوالہ میں مہنگائی مافیا بے لگام ہو گیا ہے، سبزیوں اور پھلوں سمیت دیگر اشیاء خوردونوش کی قیمتیں آسمان سے باتیں کرنے لگی ہیں، دکاندار سرکاری نرخ نامے ردی کی ٹوکری میں پھینک کر خودساختہ قیمتوں پر سبزیاں اور پھل فروخت کر رہے ہیں، عام دنوں میں 40 روپے فی کلو میں فروخت ہونے والا ٹماٹر 100 روپے فی کلو فروخت ہو رہا ہے، سبز مرچ 110 روپے فی کلو، آلو 80 روپے فی کلو، ادرک اور لہسن بالترتیب 240 اور 120 روپے فی کلو تک فروخت ہو رہے ہیں، اس کے ساتھ ساتھ دیگر خوردونوش کی اشیاء کی قیمتوں میں بھی بے پناہ اضافہ دیکھنے میں آیا ہے جبکہ زرائع کے مطابق مارکیٹ کمیٹی کا عملہ آڑھتیوں کی ملی بھگت سے قیمتوں کا تعین کر رہا ہے جس کی وجہ سے مہنگائی میں پسی عوام کی مشکلات میں مزید اضافہ ہو گیا ہے، ڈاہرانوالہ کے شہریوں نے میڈیا نمائندوں سے بات کرتے ہوئے متعلقہ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ خودساختہ اور مصنوعی مہنگائی کا نوٹس لیا جائے، ناجائز منافع خوروں اور ذخیرہ اندوزوں کے خلاف کارروائی کی جائے اور دکانداروں کو سرکاری نرخ ناموں کے مطابق اشیاء خوردونوش فروخت کرنے کا پابند کیا جائے تاکہ عید قربان کی خوشیاں ہماری جیبوں پر بھاری نہ پڑیں۔
مہنگائی کا طوفان