تنخواہوں کی عدم ادائیگی‘ لیبر سکول اساتذہ پریشان وزیراعلیٰ ہاؤس کے سامنے احتجاج کی تیاریاں
ڈیرہ غازی خان (نمائندہ خصوصی ) محکمہ لیبر نے ایک سال قبل ڈیرہ غازی خان میں چائلڈ لیبر کے خاتمے کے لیے پرائمری تک مفت تعلیم مفت کتابیں مفت یونیفارم اور مفت جوتے(بقیہ نمبر35صفحہ12پر )
دینے کا وعدہ کرکے مختلف علاقوں میں لیبر سکول کھولے نہ سامان دیا اور نہ تنخواہ ایک سال سے غریب اساتذہ تنخواہ کیلئے رل رہے ہیں‘ ان کے چولہے ٹھنڈے پڑگئے ہیں مگر محکمہ لیبر اپنی ہٹ دھرمی پر قائم لیبر سکولوں کی انچارج میڈم صائمہ اشرف کا کہنا ہے تنخواہ ہیڈ آفس والوں نے روکی ہوئی ہے اس میں ان کا کوئی قصور نہیں ٹیچرز اور این جی اوز نے وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار سے مطالبہ کیا ہے کہ لیبر ڈیپارٹمنٹ کے ذمہ داران کے خلاف سخت سے سخت کاروائی عمل میں لا کر اساتزہ کو تنخواہوں کی ادائیگی یقینی بنائی جائے۔ متاثرہ ٹیچر نے کہا ہے کہ اگر انہیں فوری طور پر تنخواہیں نہ دی گئیں تو وہ ڈیرہ غازی خان میں وزیر اعلیٰ ہاؤس کے سامنے احتجاج پر مجبور ہوں گے۔
احتجاج کی تیاریاں