جعفر بزنس سسٹمز کاJBSکا پاکستان کو سر سبز بنانے کیلئے شجرکاری کو فروغ دینے کا منصوبہ
ملتان (پ ر)جعفر بزنس سسٹمز(JBS) نے پاکستان کے 71ویں یوم آزادی کے موقع پر پاکستان بھر میں شجرکاری کو فروغ دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ CSR کا حصہ ہونے کے طور پر JBS (بقیہ نمبر38صفحہ12پر )
نے پاکستان میں ہریالی پھیلانے کیلئے اپنے صارفین کو مبارکباد دی کارڈز کے ہمراہ ہزاروں گل مریم کے بیج تحفے کے طور پر دیئے ہیں۔وہ لوگ جو اس مہم میں شرکت کرنا چاہتے ہیں اور پاکستان کوسرسبز بنانے میں اپنا کردار ادا کرنا چاہتے ہیں، جعفر بزنس سسٹمزکے فیس بک پیج https://www.facebook.com/jbspakistan/ وزٹ کریں اور بیجوں کی درخواست کریں۔جعفر بزنس سسٹمزکے ڈائریکٹر اور چیف ایگزیکٹو آفیسر وقارالاسلام نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ’’ہم (JBS) میں اپنے تمام سٹیک ہولڈرز کے ساتھ اپنی سرگرمیوں اور ماحول پر ان کے اثرات کے ذمہ دار ہیں، ہم جن معاشروں اور برادریوں کے ساتھ کام کرتے ہیں ان کو بہت قابل قدر تصور کرتے ہیں، ہم اپنی معاشرتی ذمہ داریوں سے پوری طرح آگاہ ہیں، ہم اس بات پر یقین رکھتے ہیں کہ فنون میں سب سے بڑا فن یہ ہے کہ آپ دوسروں کی خدمت کرتے ہوئے خود کو وقف کر دیں۔جعفر بزنس سسٹمز اپنے CSR کے تحت ایک حصہ کے طور پر ماضی میں مختلف سرگرمیاں کرتا رہا ہے، وہ تعلیم اور صحت کے منصوبوں اور تنظیموں کو فنڈز فراہم کرنے میں گہری دلچسپی رکھتاہے ۔جعفر بزنس سسٹمز(JBS)کے بارے میں:جعفر بزنس سسٹمز پاکستان میں سب سے زیادہ قابل اعتماد آئی ٹی کمپنیوں میں سے ایک ہے، جس کا مقصد تخلیقی انداز میں آئی ٹی کے ذریعے لوگوں کے کاروباری چیلنجوں کو حل کرنا ہے۔ یہ اپنے کاروباری عوامل اور خدمات میں عظمت اور جدت کی ثقافت کو فروغ دیتا ہے۔
جعفر بزنس