خیبر میں بم ناکارہ بنانے والی گاڑی کے قریب دھماکہ

خیبر میں بم ناکارہ بنانے والی گاڑی کے قریب دھماکہ
خیبر میں بم ناکارہ بنانے والی گاڑی کے قریب دھماکہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

پشاور(ڈیلی پاکستا ن آن لائن) خیبر پختونخوا کے ضلع اور سابقہ خیبر ایجنسی میں بم ڈسپوزل سکواڈ کی گاڑی کے قریب دھماکہ ریموٹ کنٹرول بم دھماکہ کیا گیا تاہم خوس قسمتی سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق سیکیورٹی ذرائع نے تصدیق کی ہے کہ بم ڈسپوزل سکواڈ کی گاڑی کو دھماکہ کا نشانہ بنایا گیا ہے۔ دھماکہ کی نوعیت کا ذکر کرتے ہوئے ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ ریموٹ کنٹرول بم پھٹنے سے ہوا ہے۔
سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ تحصیل جمرود کے سپیرہ روڈ پر بم ڈسپوزل سکواڈ کی گاڑی کے قریب اس وقت دھماکہ ہوا جب گاڑی پہلے سے موجود بم کی اطلاع پر کارروائی کےلئے جا رہی تھی۔
سیکورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ بی ڈی ایس سکوارڈ سرکاری سکول میں موجود بم کو ناکارہ بنانے کے لئے جارہی تھی۔

بم اور بارودی مواد ناکارہ بنانے والی گاڑی کو نشانہ بنانے کی کوشش کی ذمہ داری تاحال کسی نے قبول نہیں کی ہے۔