عدالت کا احدچیمہ کامیڈیکل چیک اپ شیخ زید یاچلڈرن ہسپتال سے کرانے کاحکم

عدالت کا احدچیمہ کامیڈیکل چیک اپ شیخ زید یاچلڈرن ہسپتال سے کرانے کاحکم
عدالت کا احدچیمہ کامیڈیکل چیک اپ شیخ زید یاچلڈرن ہسپتال سے کرانے کاحکم

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)سابق ڈی جی ایل ڈی ا ے احد چیمہ کے طبی معائنہ کی درخواست کی سماعت میں احتساب عدالت نے احد چیمہ کامیڈیکل چیک اپ اورایکسرے سروسزہسپتال سے کرانے کی استدعامسترد کرتے ہوئے ان کا چیک اپ شیخ زید یاچلڈرن ہسپتال سے کرانے کاحکم دے دیا۔
سابق ڈی جی ایل ڈی ا ے احد چیمہ کے طبی معائنہ کیلئے درخواست پر سماعت احتساب عدالت میں ہوئی ۔عدالت نے غیرضروری درخواست پرسپرنٹنڈنٹ جیل کی سرزنش کرتے ہوئے ریمارکس دیئے کہ اگرآئندہ غیرضروری درخواست دی توسخت کارروائی ہوگی اور عدالت سیکریٹری داخلہ کوبھی آپ کے ساتھ طلب کرے گی، قانون نے اختیارات دیئے ہیں،ایسے معاملات کوطے کریں۔ عدالت نے احد چیمہ کامیڈیکل چیک اپ اورایکسرے سروسزہسپتال سے کرانے کی استدعامسترد کرتے ہوئے ان کا چیک اپ شیخ زید یاچلڈرن ہسپتال سے کرانے کاحکم دے دیا۔