منی لانڈرنگ کیس:عدالت نے حسین لوائی اورطحہٰ رضا کی درخواست ضمانت مستردکردی
کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن)منی لانڈرنگ کیس کی سماعت میں بینکنگ کورٹ نے حسن لوائی اورطحہٰ رضاکی درخواست ضمانت پرمحفوظ فیصلہ سناتے ہوئے ملزمان کی درخواست ضمانت مستردکردی۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق منی لانڈرنگ کیس کی سماعت بینکنگ کورٹ میں ہوئی۔ ملزمان حسین لوائی اورطحہٰ رضاکی درخواست ضمانت پرمحفوظ فیصلہ سناتے ہوئے عدالت نے ملزمان کی درخواست ضمانت مستردکردی۔ بینکنگ کورٹ نے ریمارکس دیئے کہ دونوں ملزمان عدالتی ریمانڈ پرجیل میں ہیں اور ابھی تفتیش جاری ہے اس دوران ضمانت نہیں دے سکتے۔
واضح رہے کہ عدالت نے حسین لوائی اورطحہٰ رضاکی درخواست ضمانت پر18 اگست کوفیصلہ محفوظ کیاتھا۔