الیکشن کمیشن نے سمندر پار پاکستانیوں کو ووٹ کا حق دےدیا،ضمنی انتخابات میں حق رائے دیہی استعمال کر سکیں گے
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)الیکشن کمیشن آف پاکستا ن نے سمندر پار پاکستانیوں کو ووٹ کا حق دے دیااور تارکین وطن کی رجسٹریشن کا حکم دے دیا۔
تفصیلات کے مطابق سیکرٹری الیکشن کمیشن کے زیرصدارت اجلاس اہم اجلاس ہواجس میں سمندر پار پاکستانیوں کو ووٹ کا حق دینے اور ان کی رجسٹریشن کا حکم دیا گیا۔
الیکشن کمیشن نے کہا کہ یکم سے 15 ستمبر تک رجسٹریشن مکمل کی جائے ،الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ ایم آر پی یا نائیکورٹ والے رجسٹریشن کرا سکتے ہیں اوررجسٹرڈ سمندر پار پاکستانی ہی ووٹ ڈال سکیں گے۔
الیکشن کمیشن کا کہناہے کہ ملک بھر میں ضمنی انتخابات14 اکتوبر کو ہوں گے،تارکین وطن اپنا حق رائے دیہی استعمال کریں گے۔