”مجھے 3ہزار روپے دو تو تمہاری اغواءشدہ بچی واپس لا دیتا ہوں“ راولپنڈی سے اغواءہونے والی لڑکی کے باپ کو آدمی کی پیشکش، پیسے دیئے تو پھر کیا ہوا؟ ایسی شرمناک ترین خبر کہ پورا ملک کانپ اٹھے

”مجھے 3ہزار روپے دو تو تمہاری اغواءشدہ بچی واپس لا دیتا ہوں“ راولپنڈی سے ...
”مجھے 3ہزار روپے دو تو تمہاری اغواءشدہ بچی واپس لا دیتا ہوں“ راولپنڈی سے اغواءہونے والی لڑکی کے باپ کو آدمی کی پیشکش، پیسے دیئے تو پھر کیا ہوا؟ ایسی شرمناک ترین خبر کہ پورا ملک کانپ اٹھے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

راولپنڈی(مانیٹرنگ ڈیسک) گزشتہ دنوں راولپنڈی کے ایک نواحی گاﺅں سے 16سالہ لڑکی کو گن پوائنٹ پر اغواءکرکے دو درندہ صفت اوباشوں نے 2روز تک جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا، جو گزشتہ روز ہسپتال میں دم توڑ گئی۔ جب لڑکی لاپتہ ہوئی اور گھر والوں نے درخواست کی توایک شخص نے آ کر لڑکی کے والد سے کہا کہ 3ہزار روپے دو، تمہاری لڑکی تمہیں واپس لا کر دیتا ہوں۔ لڑکی کے باپ نے اسے رقم دے دی، لیکن انجام کار ایسا انکشاف ہوا کہ سن کر شیطان بھی شرم سے منہ چھپاتا پھرے۔ ایکسپریس ٹربیون کے مطابق آٹھویں جماعت کی اس طالبہ کے باپ سے رقم کا تقاضا کرنے والا جاوید نامی شخص ساتھ والے گاﺅں کا رہائشی تھا، جو پیسے لے کر چلا گیا۔
جاوید نے لڑکی کے باپ کو بتایا تھا کہ اس کی بیٹی چکوال میں ہے، وہ دو گھنٹے میں اسے واپس لے آئے گا۔ تاہم جب وہ رقم لے کر چلا گیا تو رات بھر لڑکی کا باپ اسے فون کرتا رہا لیکن اس نے کال نہ سنی۔ اگلی صبح جب لڑکی کا بات جاوید کے گھر گیا تو اس کی بیٹی وہاں بے ہوشی کی حالت میں پڑی تھی۔ جاوید نے بتایا کہ وہ اسے ابھی چکوال سے لے کر آیا ہے۔ باپ بیٹی کو لے کر ہسپتال چلا گیا جہاں لڑکی ہوش میں آئی تو اس نے بتایا کہ اسے اغواءکرکے جنسی زیادتی کا نشانہ بنانے والا ہی جاوید تھا جس نے عمران نامی شخص کے ساتھ مل کر اسے 8اگست کی رات گھر کی چھت سے اغواءکیا۔
لڑکی نے بتایا کہ دونوں درندے اسے جاوید کے گھر لے گئے اور دو دن تک زیادتی کا نشانہ بناتے رہے۔ لڑکی کا باپ روات پولیس کے پاس گیا جس نے ایف آئی آر تو درج کر لی لیکن ملزمان کو گرفتار نہ کیا۔ گزشتہ روز لڑکی کی موت کے بعد جب معاملہ میڈیا میں آیا تو پولیس حرکت میں آئی اور ملزمان کو گرفتار کیا۔ لڑکی کے اہلخانہ کا کہنا تھا کہ ”جب سے لڑکی گھر آئی تھی اس کی طبیعت بہت خراب تھی اور گزشتہ رات صبح پانچ بجے کے قریب اس کی موت واقع ہو گئی۔پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا ہے اور پوسٹمارٹم رپورٹ اور ڈی این اے کے نتائج کا انتظار کر رہے ہیں۔