”جنرل باجوہ نے مجھے بتایا کہ بچپن میں وہ۔۔۔“ بھارتی کرکٹر سدھو سے آرمی چیف نے دل کی بات کہہ دی، کیا کہا؟ جان کر ہر پاکستانی دنگ رہ جائے گا
نئی دہلی(مانیٹرنگ ڈیسک) وزیراعظم عمران خان کی تقریب حلف برداری میں شرکت کے بعد بھارتی کرکٹر اور سیاستدان نوجوت سنگھ سدھو بھارت واپس پہنچ چکے ہیں۔ واپسی پر انہوں نے بھارتی ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے جنرل باجوہ سے گفتگو کے متعلق ایسا انکشاف کیا ہے کہ سن کر ہر پاکستانی دنگ رہ جائے گا۔ ایکسپریس ٹربیون کے مطابق نوجوت سنگھ سدھو نے این ڈی ٹی وی سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ”جنرل باجوہ میرے پاس آئے اورکہا کہ ’میں کرکٹر بننا چاہتا تھا۔ بچپن ہی سے میرا خواب تھا کہ میں کرکٹر بنوں۔“
نوجوت سنگھ سدھو کا مزید کہنا تھا کہ ”جنرل باجوہ نے بہت گرم جوشی سے بات کی۔ انہوں نے کہا کہ ’نوجوت! ہم امن چاہتے ہیں۔‘ یہ بات سن کر مجھے بہت اچھا لگا۔اس کے بعد میرے کچھ کہے بغیر جنرل باجوہ نے کہا کہ ’جب آپ بابا گرونانک کا 550واں جنم دن مناﺅ گے تو ہم کرتارپور بارڈر کھول دیں گے۔‘یہ سن کر میں خوشی سے پھولے نہیں سما رہا تھا، یہ ایسے ہی تھا جیسے مجھے میرے خواب کی تعبیر مل گئی ہو۔ یہ کہہ کر جنرل باجوہ نے کہا کہ ’اب آپ خوش ہیں؟‘ میں نے کہا کہ ’سر! میں بہت خوش ہوں۔‘ اس کے بعد وہ آگے بڑھے اور مجھے گلے لگاکر کہا’ہم اس سے بھی کچھ زیادہ بہتر کرنے کا سوچیں گے۔‘ انہوں نے مجھے بغیرمانگے ہی وہ کچھ دے دیا تھا جس کی مجھے جستجو تھی۔“