سینیٹرفروغ نسیم نے وزارت قانون وانصاف کاقلمدان سنبھالتے ہی وزارت کے افسروں کے بیرون ملک دورے پرپابندی عائد کردی
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) وزارت قانون نے سینیٹرفروغ نسیم کے وزارت قانون وانصاف کاقلمدان سنبھالنے سے متعلق اعلامیہ جاری کر دیاجس کے مطابق وزیر قانون نے وزارت کے افسروں کے بیرون ملک دورے پرپابندی عائد کردی ہے ۔
وزارت قانون کی جانب سے جاری کر دہ اعلامیہ کے مطابق وزیر قانون وانصاف سینیٹرفروغ نسیم کوانٹرنیشنل لیگل فرنٹ پر بریفنگ دی گئی اوروزیر قانون نے لاءافسروں کی تقرری کا جائزہ لینے کی ہدایت کرنے کے ساتھ ساتھ وفاقی عدالتوں میں خالی اسامیاں پر کرنے کے اقدامات کرنے کی بھی ہدایت کی اور وزیر قانون نے وزارت کے افسروں کے بیرون ملک دورے پرپابندی بھی عائد کردی ہے ۔