”ریلوے میں سیاسی مداخلت برداشت نہیں کی جائےگی“شیخ رشید
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)نو منتخب وزیر ریلوے شیخ رشید احمد کا کہنا ہے کہ ریلوے میں سیاسی مداخلت برداشت نہیں کی جائے گی۔
وزیر ریلوے اور سربراہ عوامی مسلم لیگ شیخ رشید نے اپنے عہدے کا حلف اٹھانے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان ریلوے کو سرمایہ کاری کے لئے کھولنا چاہیے۔
انہوں نے مزید کہا کہ مال گاڑیوں کی تعداد ڈبل کرنے کی اشد ضرورت ہے، ریلوے کو جدت پسندی سے بدلا جاسکتا ہے، ادارے میں کرپشن کو تمام درجات پر ختم کیا جائے گا۔
واضح رہے کہ وزیر ریلوے شیخ رشید سمیت 16وزرا پر مشتمل نئی وفاقی کابینہ نے آج ایوان صدر میں حلف اٹھایا ہے، صدر مملکت ممنون حسین نے ان سے حلف لیا۔وفاقی کابینہ میں ان 16وزراءکے علاوہ 5مشیران بھی شامل ہیں۔