تقویٰ اختیارکروتاکہ تم فلاح پاؤ اور اللہ سے ڈرو اورکسی کواس کاشریک نہ ٹھہراؤ:خطبہ حج
مکہ مکرمہ(ڈیلی پاکستان آن لائن)مسجد نمرہ میں اس سال مسجد نبوی کے امام شیخ حسن بن عبدالعزیز آل الشیخ کا خطبہ حج دیتے ہوئے کہنا ہے کہ اللہ پسندکرتاہے تقویٰ اختیارکرنےوالوں کو،تقویٰ اختیارکروتاکہ تم فلاح پاؤ اور اللہ سے ڈرواورکسی کواس کاشریک نہ ٹھہراؤ ،اسلام اوردین کی عظمت کی بنیادتوحیدہے۔
خطبہ حج دیتے امام مسجد نبوی امام شیخ حسن بن عبدالعزیز آل الشیخ کاکہنا ہے کہ تقویٰ اللہ اوررسول کے احکامات پرعمل سے مشروط ہے ،مسلمانوں کوحکم ہے اللہ اوراس کے رسول کی اطاعت کرو، اللہ سے شریک ٹھہرانےوالوں کاانجام براہوگا، تمہارے لیے جوبھی نعمت دی گئی وہ اللہ کی طرف سے ہے،اللہ کے احکامات پرعمل کرناحضورﷺ کی تعلیمات ہیں۔تقویٰ اللہ اوررسول کے احکامات پرعمل سے مشروط ہے ،مسلمانوں کوحکم ہے اللہ اوراس کے رسول کی اطاعت کرو، اللہ سے شریک ٹھہرانےوالوں کاانجام براہوگا، تمہارے لیے جوبھی نعمت دی گئی وہ اللہ کی طرف سے ہے،اللہ کے احکامات پرعمل کرناحضورﷺ کی تعلیمات ہیں۔ اللہ تقویٰ اختیارکرنےوالوں کوپسند کرتاہےتمام انبیانے اللہ کی وحدانیت کی تعلیم دی،اللہ کی وحدانیت پریقین اورعبادت تقویٰ کااہم ستون ہے۔خطبہ حج میں ان کا مزید کہنا تھا کہ ہمیں ہرحال میں اللہ پرتوکل کرناچاہئے، اسلام کی تاریخ یہی ہے کہ آپ اللہ تعالیٰ کے رسول ہے،اللہ سے ڈرنےوالاحق اورسچائی کے راستے پررہتاہے۔