اخلاق حقوق کی حفاظت کرتاہے،آپ نے فرمایاتم میں سے وہ اچھے ہیں جن کااخلاق اچھا ہے،آل الشیخ
مکہ مکرمہ (ڈیلی پاکستان آن لائن)ڈاکٹر شیخ حسین بن عبدالعزیز آل الشیخ نے خطبہ حج دیتے ہوئے کہا ہے کہ اخلاق حقوق کی حفاظت کرتاہے،رسول اللہ نے فرمایامیرے بعدایک دوسرے کے دشمن نہ بننا،آپ نے فرمایاتم میں سے وہ اچھے ہیں جن کااخلاق اچھا ہے۔
ڈاکٹر شیخ حسین بن عبدالعزیز آل الشیخ نے کہا ہے کہ اللہ کاوعدہ ہے کہ تمہاری نیکیوں کوضائع نہیں کیاجائیگا،دین مسلمانوں کے درمیان بھائی چارے کوفروغ دیتاہے،امت مسلمہ کتاب وسنت پرعمل کرتے ہوئے خواہشات اوربدعت سے دورہوتی ہے۔
شیخ حسین بن عبدالعزیز آل لشیخ نے کہا کہ اللہ غروراورتکبرکرنے والے کوپسندنہیں کرتا،مسلمان کے مال،خون اورعزت کی حفاظت کرنی چاہیے،ماں باپ کےساتھ احسن سلوک کرو اور انہیں اف تک نہ کہو،پڑوسیوں کیساتھ احسن سلوک سے پیش آﺅ،انہوں نے کہا کہ آج سیاسی اورمعاشی حالات کودین کے مطابق ڈھالنے کی ضرورت ہے.