اپنی پسندیدہ چیز اللہ کی راہ میں قربان کروتاکہ اس کاقرب پاسکو،آل الشیخ
مکہ مکرمہ (ڈیلی پاکستان آن لائن)ڈاکٹر شیخ حسین بن عبدالعزیز آل الشیخ نے خطبہ حج دیتے ہوئے کہا ہے کہ اللہ تعالیٰ نے خیرکی راہ میں خرچ کرنے کاحکم دیا،اپنی پسندیدہ چیز اللہ کی راہ میں قربان کروتاکہ اس کاقرب پاسکو۔
ڈاکٹر شیخ حسین بن عبدالعزیز نے کہا کہ اللہ توبہ کرنے والوں کو بخشنے والااورمہربان ہے،اللہ تعالیٰ نے چوری،تکبر،چغل خوری سے منع کیاہے،اللہ تعالیٰ نے مخلوق کامذاق اڑانے سے منع کیاہے۔
ڈاکٹر شیخ حسین بن عبدالعزیز آل الشیخ نے خطبہ حج دیتے ہوئے کہا کہ تکبر،غیبت اوربے جاتجسس سے بچو،مالی معاملات میں اسلامی اصولوں کومد نظررکھو،اسلام وہ راستہ دکھاتاہے جوبہت ہی سیدھاہے۔
آل الشیخ نے خطبہ حج دیتے ہوئے کہا کہ اے مسلمانو ! اللہ تعالیٰ اوراس کے رسول کی اطاعت کرو،مسلمانوں کواپنے اخلاق سے دوسروں کومتاثرکرناہوگا،معاشرے کے امن کیلئے ہرمسلمان کوکوشش کرنی چاہیے،اسلام ظلم اورزیادتی کوشدت کےساتھ ناپسند کرتاہے۔
انہوں نے کہا کہ قرآن پاک سیدھے راستے کی طرف لے کرجاتاہے،مسلمانوں کوحکمرانوں کی فرمانبرداری اطاعت کاحکم دیاگیا،جوااورسٹے بازی کوحرام قراردیاگیاہے۔