A PHP Error was encountered

Severity: Notice

Message: Undefined offset: 0

Filename: frontend_ver3/Sanitization.php

Line Number: 1246

Error

A PHP Error was encountered

Severity: Notice

Message: Undefined offset: 2

Filename: frontend_ver3/Sanitization.php

Line Number: 1246

پاکستان کی تاریخ میں پہلی مرتبہ متحدہ عرب امارات کا میڈیکل مال بنانے کا اعلان ، یہ کس شہر میں تعمیر ہوگا؟ عمران خان کی حکومت بنتے ہی پاکستانیوں کیلئے ایک اور خوشخبری آگئی

پاکستان کی تاریخ میں پہلی مرتبہ متحدہ عرب امارات کا میڈیکل مال بنانے کا اعلان ، یہ کس شہر میں تعمیر ہوگا؟ عمران خان کی حکومت بنتے ہی پاکستانیوں کیلئے ایک اور خوشخبری آگئی

Aug 20, 2018 | 16:25:PM

دبئی ، اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان میں تحریک انصاف کی حکومت بن چکی ہے اور عمران خان نے وزارت عظمیٰ سنبھال لی ہے ، ایسے میں متحدہ عرب امارات سے بھی پاکستانیوں کیلئے خوشخبری آگئی اور تاریخ میں پہلی مرتبہ پاکستان کے درالحکومت اسلام آباد میں میڈیکل مال تعمیر کرنے کا فیصلہ کرلیاگیا۔ یہ بھی انکشاف ہوا ہے کہ 1000افراد پرمشتمل میڈیکل ، ٹیکنیکل اور انتظامی سٹاف بھرتی کیاجائے گا جو تمام پاکستانی ہوں گے ، وہ میڈیکل آلات اور بستر فراہم کرنے کے بھی ذمہ دار ہوں گے ۔

گلف نیوز کے حوالے سے اے آروائے نیوز نے لکھا کہ یواے ای کے معروف گروپ ’ایم بی ایف‘ نے پاکستان میں میڈیکل سٹی بنانے کا اعلان کیا ہے جس میں پاکستان کی تاریخ کا پہلا میڈیکل مال ہوگا۔بی ایم ایف کے ابچیز اور نکسن کیساتھ معاہدے میں ہسپتال کی تعمیربھی شامل ہے جہاں عالمی سطح کی میڈیکل سہولیات دستیاب ہوں گی ۔

ایم بی ایف گروپ کے بانی اور مالک شیخ محمد بن فیصل القاسمی نے بتایاکہ منصوبے میں 400بستروں پر مشتمل یونیورٹی ہسپتال شامل ہوگا، میڈیکل مال ، تھیراپی ، تفریح گاہ ، دل کے امراض اور ہڈیوں کا سنٹر بھی ہوگا۔ انہوں نے مزید بتایاکہ اس میڈیکل سٹی میں ایک نرسنگ کالج بھی ہوگا اور امید ہے کہ ماہانہ بنیادوں پر تقریباً10لاکھ مریضوں کو سروسز فراہم کی جائیں گی ، پاکستان کی بڑھتی ہوئی آبادی کے پیش نظر یہاں جدید ترین ہسپتالوں کی اشد ضرورت ہے ۔

شیخ محمد نے بتایاکہ میڈیکل سٹی کے لیے سرمایہ کاری 970ملین ڈالر تک پہنچ چکی ہے جبکہ ابھی تک صرف اس کیلئے زمین ہی خریدی جاسکی اور تمام فریقین اس بات کی یہ خواہش ہے کہ منصوبہ بروقت پایہ تکمیل کو پہنچے ۔

مزیدخبریں