میانمار، ڈینگی بخار کے باعث 4 افراد ہلاک 

میانمار، ڈینگی بخار کے باعث 4 افراد ہلاک 
میانمار، ڈینگی بخار کے باعث 4 افراد ہلاک 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ینگون(آن لائن) میانمار میں ڈینگی بخار کے باعث 4 افراد ہلاک ہو گئے ۔
غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق رواں سال جنوری سے ڈینگی بخار کے 1200 کیسز اندراج کئے گئے ہیں۔ رپورٹ کے مطابق اس بخار کے باعث 4 افراد ہلاک ہو گئے ہیں جن کا تعلق یایونگ، تھانبائیوذایات ژی اور کائیکماراؤ ٹاؤن شپ سے تھا۔ ہلاک ہونے والوں میں 8 ماہ کا شیر خوار بچہ ، ایک4 سالہ بچہ اور2 نوجوان شامل ہیں ۔ حکام کا کہنا ہے کہ رواں سال کے پہلے7ماہ کے مقابلے میں اگست میں اس مرض میں مبتلا مریضوں کی تعداد میں کمی آئی ہے ۔