ائیرہوسٹس بحری جہاز سے سمندر میں گر گئی، لیکن پھر سمندر میں 10 گھنٹے تک کیسے زندہ رہی؟ ایسی وجہ بتادی کہ جان کر آپ دنگ رہ جائیں گے
روم(نیوز ڈیسک)یوگا کرنے والوں سے آپ نے اس کے بہت سے فوائد سنے ہوں گے مگر ایک اطالوی ائیرہوسٹس نے تو یوگا کا ایک ایسا فائدہ بتا دیا ہے کہ دنیا حیران ہی رہ گئی ہے۔ ہوا کچھ یوں کہ کیلانگ سٹاف نامی یہ ائیرہوسٹس اٹلی کے شہر وینس سے کروشیا کے شہر وارا رولا جانے والے کروز شپ نارویجین سٹار پر موجود تھیں کہ نجانے کس طرح بحری جہاز کے پچھلے حصے سے سمندر میں گر گئیں۔ نصف شب کے قریب وہ سمندر میں گریں اور تقریباً نو گھنٹے بعد اُن کی تلاش کے لئے ریسکیو آپریشن شروع ہوا۔ تقریباً ایک گھنٹے بعد انہیں سمندر کی لہروں میں ہچکولے کھاتے ہوئے دیکھ لیا گیا لیکن ریسکیو اہلکار یہ دیکھ کر حیران رہ گئے کہ وہ ابھی تک زندہ سلامت تھیں۔
کیلانگ 10 گھنٹے تک سمندر کی بے رحم لہروں کا مقابلہ کس طرح کرتی رہیں، اس کے بارے میں انہوں نے انتہائی حیران کن انکشاف کیا ہے۔ اُن کا کہنا ہے کہ ”یہ یوگا کی ٹریننگ تھی جس نے 10 گھنٹے تک مجھے کھلے سمندر میں زندہ رہنے کا حوصلہ دیا۔میں نارویجین سٹار کروز شپ کے پچھلے حصے سے سمندر میں گری تھی اور 10 گھنٹے تک پانی میں رہی۔ میں نے یوگا کی ٹریننگ کو استعمال کیا اور 10 گھنٹے تک اپنے ذہن کو انتہائی پرسکون رکھتے ہوئے مسلسل تیرنے کی کوشش کرتی رہی۔یوگا آپ کو دماغ کنٹرول میں رکھنے کی طاقت دیتا ہے اور یہ آپ کا دماغ ہی ہے جو جسم کو زندہ رہنے اور مقابلہ کرنے کی طاقت دیتا ہے، ورنہ شاید میں چند منٹ کی لڑائی کے بعد ہمت ہار جاتی۔“