’مجھے یہ لڑکی پسند آگئی، تعلق قائم کرنے کے 4 ماہ بعد اس نے مجھے بتایا کہ وہ شادی شدہ ہے اور اپنے شوہر کو یہ کہہ کر آتی ہے کہ۔۔۔‘ آدمی نے ایسی بات کہہ دی کہ مردوں کیا خواتین کے بھی ہوش اُڑادئیے
برمنگھم(نیوز ڈیسک)پریم کہانی کبھی کبھار ایسے دوراہے پر آ کھڑی ہوتی ہے کہ پریمی حیرت میں مبتلاءسوچتا رہ جاتا ہے کہ اب کرے تو کیا کرے۔کچھ ایسے ہی شش و پنج میں یہ برطانوی نوجوان مبتلاءہے جسے چار ماہ کے عشق کے بعد محبوبہ کے بارے میں کچھ ایسی ہوش رُبا باتیں پتا چلی ہیں کہ بیچارہ بالکل چکرا کر رہ گیا ہے۔
ڈیلی سٹار کے مطابق سماجی مشاورتی بلاگ ”جسٹ جین“ کو لکھے گئے خط میں اپنی مشکل بیان کرتے ہوئے اس نوجوان نے لکھا ہے کہ ”چار ماہ قبل ایک ایسی لڑکی سے میرا تعلق استوار ہواجو پوری طرح میرے حواس پر چھا گئی۔ زندگی میں پہلی بار مجھے کسی سے ایسی شدت سے پیار ہوا۔ وہ بھی میری محبت کا دم بھرتی ہے لیکن چار ماہ گزرنے کے بعد اب اچانک اُس نے یہ انکشاف کر دیا ہے کہ وہ شادی شدہ ہے۔ میں یہ بات سن کر حیرت میں مبتلاءہوں۔ میرے لئے یہ بات ناقابل یقین ہے کہ چار مہینوں سے وہ مجھ سے بھی جھوٹ بول رہی تھی اور اپنے خاوند کے ساتھ بھی بے وفائی کررہی ہے۔ وہ کہتی ہے کہ اپنے خاوند سے طلاق لے لے گی اور میرے ساتھ زندگی گزارنا چاہتی ہے لیکن کیا میں اس کی بات پر یقین کرسکتا ہوں؟“
اس نوجوان کو اپنی محبوبہ کے متعلق کیسے کیسے اندیشے لاحق ہیں، اس کے بارے میں وہ کہتا ہے کہ ”میں یہ کیسے یقین کرسکتا ہوں کہ وہ میرے ساتھ بھی بے وفائی نہیں کرے گی؟ وہ بہت چالاک نظر آ رہی ہے۔ اُس نے فخریہ طور پر مجھے بتایا ہے کہ اپنے خاوند کو اُس نے یہ کہہ کر دھوکہ دے رکھا تھا کہ وہ ایک سرکاری جاسوسی ادارے کے لئے کام کرتی ہے اور کسی کو بھی بتا نہیں سکتی کہ کس وقت کہاں ہوتی ہے۔ اس جھوٹ کا سہارا لے کر اس کا جب جی چاہتا ہے میرے پاس چلی آتی ہے۔ وہ بہت دلکش ہے او رمجھے بہت پسند ہے لیکن میں اب اس سے ڈرنے لگا ہوں۔ جس طرح اس نے اپنے خاوند کو دھوکہ دیا ہے وہ باآسانی میرے ساتھ بھی دھوکہ کرسکتی ہے، اگرچہ وہ کہتی ہے کہ اس کا ایسا کوئی ارادہ نہیں ہے۔ وہ کہتی ہے کہ میرے بعد کسی اور کے پاس نہیں جانا چاہتی، لیکن کیا کہا جاسکتا ہے کہ کب اس کا ارادہ بدل جائے۔ مجھے اس کا کام بھی مشکوک سا محسوس ہوتا ہے اور بعض اوقات میں سوچتا ہوں کہ کہیں وہ واقعی جاسوس تو نہیں۔“
اس پریشان حال نوجوان کو ”جسٹ جین“ کی جانب سے مختصر جواب میں بتایا گیا ہے کہ ”آپ کی باتوں سے ظاہر ہوتا ہے کہ شکوک و شبہات کے باوجود آپ اس لڑکی کی محبت میں گرفتار ہیں اور اُسے چھوڑنے کو تیار نہیں ہیں۔ آپ اس تعلق کو جاری رکھ سکتے ہیں لیکن آپ کو یہ قبول کرنا ہوگا کہ وہ ایک آزاد خیال لڑکی ہے۔ عین ممکن ہے کہ وہ بھی آپ سے محبت کرتی ہواور آپ کا تعلق مضبوط رہے لیکن اس کے برعکس بھی ہوسکتا ہے۔ ہمارے خیال میں یہ رسک لینے والا معاملہ ہے، جس کا نتیجہ آپ کے لئے خوش کن بھی ثابت ہوسکتا ہے اور دردناک بھی۔“