نجم سیٹھی کے استعفے کے بعد نئے چیئر مین پی سی بی کا فیصلہ ہو گیا ،کون پاکستانی کرکٹ کی ذمہ داریاں سنبھالے گا ؟ایسا پوشیدہ نام سامنے آگیا کہ پاکستانیوں کی حیرت کی انتہا نہ رہے گی

نجم سیٹھی کے استعفے کے بعد نئے چیئر مین پی سی بی کا فیصلہ ہو گیا ،کون پاکستانی ...
نجم سیٹھی کے استعفے کے بعد نئے چیئر مین پی سی بی کا فیصلہ ہو گیا ،کون پاکستانی کرکٹ کی ذمہ داریاں سنبھالے گا ؟ایسا پوشیدہ نام سامنے آگیا کہ پاکستانیوں کی حیرت کی انتہا نہ رہے گی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن )چیئر مین پی سی بی نجم سیٹھی نے ابھی اپنے عہدے سے استعفیٰ دیا ہی ہے کہ نئے چیئر مین پی سی بی کا بھی فیصلہ کر لیا گیا ۔نجی نیوز چینل جیو نیوز کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے احسان مانی کو چیئر مین پی سی بی بنانے کا فیصلہ کیا ہے ۔وزیراعظم عمران خان پہلے مرحلے میں احسان مانی کو ممبر گورننگ بورڈ بنائیں گے جبکہ احسان مانی گلیات ڈیولپمنٹ اتھارٹی کے بورڈ آف ڈائریکٹر میں بھی شامل ہیں ۔
واضح رہے کہ احسان مانی آئی سی سی کے صدر کی حیثیت سے بھی فرائض سرانجام دے چکے ہیں ۔وزیراعظم عمران خان کی حلف برداری کی تقریب کے بعد 92کی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں سے ملاقات کے موقع پر نوجوت سنگھ سدھو نے سوال کیا تھا کہ پی سی بی کے نئے چیئر مین کون ہو نگے ؟جس پر عمران خان نے احسان مانی کی جانب دیکھ کر مسکرانا شروع کر دیا تھا ۔

مزید :

اہم خبریں -کھیل -