اداکارہ کرینہ کپور خود کو دیگر خواتین کے لئے رول ماڈل سمجھنے لگیں

اداکارہ کرینہ کپور خود کو دیگر خواتین کے لئے رول ماڈل سمجھنے لگیں
اداکارہ کرینہ کپور خود کو دیگر خواتین کے لئے رول ماڈل سمجھنے لگیں

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ممبئی (این این آئی)ویسے تو اداکارائیں دنیا بھر کی لاکھوں خواتین کی رول ماڈل ہوتی ہیں، تاہم اگر کوئی خود کو ہی رول ماڈل قرار دے کر دیگر خواتین کو خود سے متاثر ہونے کا مشورہ دے تو بات اتنی آسانی سے ہضم نہیں ہوتی۔اداکارہ کرینہ کپور بھی خود کو دیگر خواتین کے لیے رول ماڈل سمجھتی ہیں اور ساتھ ہی یہ امید بھی کرتی ہیں کہ خواتین ان سے متاثر ہوکر آگے بڑھیں گی۔اداکارہ نے دلیل دی کہ وہ ایک شادی شدہ خاتون ہونے کے ساتھ ایک بچے کی ماں اور کامیاب اداکارہ بھی ہیں، ساتھ ہی وہ اپنے وقت کو اپنی تمام ذمہ داریوں میں تقسیم کرکے ایک آئیڈیل اور دوسری خواتین کو متاثر کرنے والی زندگی گزار رہی ہیں۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق ا پنے ایک انٹرویو کے دوران کرینہ کپور کا کہنا تھا کہ وہ نہ صرف کام میں مصروف رہنے والی ماں بلکہ بیوی بھی ہیں اور ساتھ ہی وہ اپنے خاندان، دوستوں اور زندگی کے دیگر اہم معاملات کے لیے بھی مناسب وقت نکالتی ہیں۔کرینہ کپور کے مطابق انہیں امید ہے کہ خواتین وقت کی اہمیت اور اسے گزارنے کی اہمیت کو سمجھتی ہوں گی اور وہ ساتھ ہی یہ امید بھی کرتی ہیں کہ خواتین ان سے متاثر ہوکر اپنی زندگی گزاریں گی۔انہوں نے اپنے مستقبل کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ آج اگر وہ اپنا ماضی دیکھتی ہیں تو انہیں شدت سے احساس ہوتا ہے کہ وہ اس وقت ایک بہتر اور خوبصورت ماں کی حیثیت سے ماضی سے بہتر زندگی گزار رہی ہیں اور انہیں امید ہے کہ وہ اپنی محنت سے مستقبل میں نہ صرف ایک اچھی اداکارہ کے طور پر کام کرتی رہیں گی، بلکہ وہ ایک اچھی بیوی بھی بنی رہیں گی۔
کرینہ کپور نے انٹرویو کے دوران اپنی اداکاری اور خاندان کے حوالے سے بھی بات کی اور کہا کہ انہوں نے صرف ایک اداکار خاندان سے ہونے پر اکتفا نہیں کیا، بلکہ انہوں نے خود کو منوانے کے لیے محنت بھی کی۔ساتھ ہی کرینہ کپور نے کہا کہ وہ ہرگز ہرگز نہیں چاہیں گی کہ ان کی طرح ان کا بیٹا تیمور علی خان بھی اداکار بنے۔

مزید :

تفریح -