”وفاقی حکومت نے اگر گورنر ہاﺅس استعمال نہیں کرنا تو۔۔۔“ سندھ حکومت بھی عمران خان کے نقش قدم پر چل پڑی، گورنر ہاﺅس سے متعلق ایسا اعلان کر دیا کہ پاکستانی خوشی سے نہال ہو جائیں گے
کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیراعظم عمران خان کی جانب سے وزیراعظم ہاﺅس، گورنر ہاﺅسز اور دیگر تاریخی عمارتیں استعمال نہ کرنے کے اعلان کے بعد سندھ حکومت بھی ان کے نقش قدم پر چل نکلی ہے اور گورنر ہاﺅس سندھ سے متعلق ایسا اعلان کر دیا ہے کہ ہر پاکستانی خوشی سے نہال ہو جائے گا۔
نجی ٹی وی ڈان نیوز کے مطابق سندھ کابینہ کے اجلاس میں گورنر ہاﺅس کی ملکیت پر غور کیا گیا ہے اور اس بات پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا کہ گورنر ہاﺅس کو کسی اور استعمال میں کیسے لایا جائے۔ اجلاس کے دوران مراد علی شاہ نے کہا کہ وفاقی حکومت گورنر ہاﺅس استعمال نہیں کرنا چاہتی تو پارک بنا دیں گے۔
واضح رہے کہ وزیراعظم عمران خان نے وزیراعظم ہاﺅس میں رہنے سے انکار کرتے ہوئے کہا تھا کہ وہ چاروں صوبوں کے گورنر ہاﺅسز کو بھی عوامی استعمال میں لائیں گے۔