وزیراعظم عمران خان نے چیئرمین پی سی بی کا اعلان کر دیا، بڑی خبر آ گئی
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیراعظم عمران خان نے احسان مانی کو پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے نئے چیئرمین کیلئے احسان مانی کو نامزد کر دیا ہے۔
وزیراعظم نے احسان مانی کی تقرری کا اعلان سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر کیا۔ انہوں نے اپنے پیغام میں لکھا ”میں نے احسان مانی کو چیئرمین پی سی بی مقرر کر دیا ہے۔ وہ اپنے ساتھ وسیع اور قیمتی تجربہ لائیں گے، انہوں نے تین سال تک آئی سی سی میں پی سی بی نمائندگی کی جو کسی خزانے سے کم نہیں جبکہ اس کے بعد مزید تین سال کیلئے آئی سی سی کی سربراہی بھی کرتے رہے۔۔۔“
واضح رہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے سابق چیئرمین نجم سیٹھی نے آج ہی اپنے عہدے سے استعفیٰ دیا اور کہا کہ وہ نئے وزیراعظم کے حلف اٹھانے کا انتظار کر رہے تھے۔ انہوں نے استعفے کے ساتھ پی سی بی اور پاکستان کرکٹ ٹیم کیلئے نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا۔