بھارتی حکومت نے خاتون کا شوہر تبدیل کردیا، مگر کیسے؟ ایسی حرکت کہ جان کر آپ کی ہنسی نہ رکے گی

بھارتی حکومت نے خاتون کا شوہر تبدیل کردیا، مگر کیسے؟ ایسی حرکت کہ جان کر آپ ...
بھارتی حکومت نے خاتون کا شوہر تبدیل کردیا، مگر کیسے؟ ایسی حرکت کہ جان کر آپ کی ہنسی نہ رکے گی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

نئی دلی(نیوز ڈیسک) حکومتیں کوئی کام کریں نا کریں اپنی تشہیر خوب زور و شور سے کرتی ہیں۔ بھارتی ریاست تلنگانہ کی حکومت نے بھی غریب عوام کے لئے اپنی فلاحی سکیموں کی تشہیر کے لئے اخبارات میں لمبے چوڑے اشتہارات شائع کئے لیکن ایک بدقسمت دیہاتی جوڑے کے لئے یہ اشتہارات سارے جگ میں رُسوائی کا سبب بن گئے ہیں۔ 
معاملہ کچھ یوں ہے کہ ریاست تلنگانہ کے ایک دور دراز دیہات سے تعلق رکھنے والا جوڑا 32 سالہ نیاکلا ناگاراجو اور اس کی اہلیہ 26سالہ پدما اپنی ننھی بیٹی کے ساتھ ایک سرکاری دفتر گئے تھے جہاں اہلکاروں نے ایک سرکاری اشتہار میں شائع کرنے کے لئے ان کی تصاویر بنائیں۔ اس جوڑے کی تصاویر سرکاری سکیموں ریتھوبیما اور کانتی ولوگو کے لئے شائع کئے گئے اشتہارات میں دکھائی گئی ہیں لیکن بدقسمتی سے اشتہارات میں پدما کے ساتھ ان کے خاوند نیاکلا کی بجائے کسی اور مرد کو دکھا دیا گیا ہے۔ نجانے کس کی تصویر کو پدما اور ان کی بچی کے ساتھ جوڑ کر انہیں ایک فیملی بنادیا گیا ہے۔ اشتہار بنانے والوں کے لئے تو شاید یہ کوئی بات ہی نہیں لیکن نیاکلا اور پدما کی زندگی عذاب بن گئی ہے۔ 
پدما نے ایک مقامی اخبار سے بات کی تو اپنی شدید برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا’’انہیں ایسا کام کرتے شرم نہیں آئی؟ کسی اور شخص کو کیسے میرا خاوند بنا کر میرے ساتھ کھڑا کردیا؟ لوگ ہم پر ہنس رہے ہیں، شرم کے مارے میرے سسرال اور میکے والے گھروں سے نہیں نکل سکتے۔ انہوں نے یہ اشتہار کئی اخباروں کے پورے پورے صفحے پر شائع کئے ہیں اور بچہ بچہ انہیں دیکھ چکا ہے۔بھگوان غارت کرے ان کو، کسی غیر مرد کو میرا خاوند بنا کر میری زندگی بر باد کر ڈالی۔‘‘

مزید :

ڈیلی بائیٹس -