چیئر مین پی سی بی کے عہدے سے استعفے کے بعد نجم سیٹھی پر بجلیا ں گر گئیں ،وزیراعظم عمران خان نے بڑا قدم اٹھا لیا
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )چیئر مین پی سی بی کے عہدے سے استعفیٰ دینے کے بعد بھی نجم سیٹھی کی مشکلات آسان نہ ہو سکیں اور اب وزیراعظم عمران خان نے نجم سیٹھی کے خلاف کرپشن کی تحقیقات کرنا شروع کردی ہیں ۔نجی نیوز چینل سماءنیوز کے مطابق حکومت نے نجم سیٹھی کا نام ای سی ایل میں ڈالنے پر غور شروع کردیا ہے اور وزیراعظم عمران خان نے اس حوالے سے وزارت داخلہ حکام سے مشاورت بھی کی ہے ۔بتا یا جا رہا ہے کہ نجم سیٹھی کے خلاف کچھ مالی امور کی تحقیقات بھی کی جا رہی ہیں اور اس سلسلے میں ایف بی آر اور پاکستان کرکٹ بورڈ سے بھی تفصیلات طلب کی گئی ہے ۔