ناقابل برداشت مذاق سوشل میڈیا کم استعمال کرنے کی وجہ ہے: کترینہ کیف 

ناقابل برداشت مذاق سوشل میڈیا کم استعمال کرنے کی وجہ ہے: کترینہ کیف 
ناقابل برداشت مذاق سوشل میڈیا کم استعمال کرنے کی وجہ ہے: کترینہ کیف 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ممبئی (آئی این پی) بالی ووڈ باربی ڈول کترینہ کیف نے سوشل میڈیا کم استعمال کرنے کی وجہ بتاتے ہوئے انکشاف کیا ہے کہ مداحوں کے ساتھ تصاویر اور ویڈیوز شیئر کرنا پسند ہے تاہم بعض مداحوں کی جانب سے کیا گیا مذاق ناقابل برداشت ہوتا ہے۔ 
بھارتی خبر رساں ادارے کو ایک انٹرویو میں کترینہ کا کہنا تھا کہ وہ اپنے مداحوں کے ساتھ تصاویر اور وڈیوز شیئر کرنا پسند کرتی ہیں لیکن بعض مداحوں کی جانب سے کیا گیا مذاق ناقابل برداشت ہوتا ہے۔ کترینہ نے کہا کہ عجیب و غریب باتیں پڑھ کر وہ بے عزتی برداشت نہیں کر سکتیں اور اسی لیے سوشل میڈیا سے دور ہی رہنا پسند کرتی ہیں۔

مزید :

تفریح -