فوج پر چینی کمیونسٹ پارٹی کی قیادت مضبوط بنا ئی جائے:شی جن پنگ 

فوج پر چینی کمیونسٹ پارٹی کی قیادت مضبوط بنا ئی جائے:شی جن پنگ 
فوج پر چینی کمیونسٹ پارٹی کی قیادت مضبوط بنا ئی جائے:شی جن پنگ 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

بیجنگ(آئی این پی)چینی کمیونسٹ پارٹی کی مرکزی کمیٹی کے فوجی کمیشن کا اجلاس گذشتہ روز بیجنگ میں منعقد ہوا۔چینی کمیونسٹ پارٹی کی مرکزی کمیٹی کے جنرل سیکریٹری،صدر مملکت ، چینی کمیونسٹ پارٹی کی مرکزی کمیٹی کے فوجی کمیشن کے چیئرمین شی جن پھنگ نے اجلاس کی صدارت کی اور اہم خطاب کیا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق شی جن پھنگ نے چینی فوج پر چینی کمیونسٹ پارٹی کی قیادت کی اہمیت پر زور دیا۔انہوں نے کہا کہ یہ نئے عہد میں ملک و قوم کی ترقی کے لیے انتہائی اہمیت کا حامل ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ چینی کمیونسٹ پارٹی کی قیادت میں فوجی دستوں کی فوجی صلاحیت میں اضا فہ قوم کی تقدیر سے تعلق رکھتا ہے۔اجلاس میں فوجی کمیشن کے دیگر رہنماوں اور چینی فوجی دستوں کے کمانڈروں نے شرکت کی۔