ڈاکٹر فیصل مسعود کو صدارتی ایوارڈ دیا جائے، ملک ظہیر
لاہور(نمائندہ خصوصی)مسلم لیگ (ن) کے رکن پنجاب اسمبلی ملک ظہیر اقبال نے ڈاکٹر فیصل مسعود کو صدارتی ایوارڈ دینے کے مطالبے کی قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع کرادی۔پنجاب اسمبلی کا یہ ایوان ڈاکٹر فیصل مسعود کی شعبہ صحت میں گراں قدر خدمات پر ان کو خراج تحسین پیش کرتا ہے۔ڈاکٹر فیصل مسعود نے صحت کے شعبے میں انقلابی اقدامات اٹھائے۔ڈاکٹر فیصل مسعود کا خلا کبھی پورا نہیں ہو گا۔ان کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔لہذا یہ ایوان حکومت سے مطالبہ کرتا ہے کہ ڈاکٹر فیصل مسعود کی صحت کے شعبے میں خدمات کے عوض ان کو صدارتی ایوارڈ سے نوازا جائے۔