ملتان میں شجرکاری مہم‘ پودے لگانے کا مقابلہ تیز
ملتان (وقائع نگار)وزیراعظم پاکستان عمران کی ہدایت پر محکمہ صحت پنجاب نے گرین پاکستان کے حوالے شجر کاری مہم کا باقاعدہ آغاز کردیا ہے۔اس حوالے سے ملتان سمیت صوبہ بھر کے چیف(بقیہ نمبر51صفحہ12پر)
ایگزیکٹو آفیسر ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹیز نے اپنے اپنے متعلقہ اضلاع میں واقع سرکاری ہسپتالوں کے اندر پودے لگوائے۔ملتان کے سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر منور عباس گزشتہ روز ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال نے دیگر عملے کے ساتھ مل کر شجر کاری مہم میں حصہ لیتے ہوئے ہسپتال کے اندر پودے لگائے۔اور بعد میں دعا خیرت بھی مانگی۔ممبر صوبائی اسمبلی پنجاب سبین گل خان نے کہا ہے کہ درخت عطیہ خداوندی ہیں، ملک کو سرسبز و شاداب بناکر ملک و قوم کے مستقبل کو تابناک بنایا جاسکتا ہے، وزیر اعظم پاکستان عمران خان کے ویژن کے مطابق ملک بھر میں کروڑوں پودے لگائے جارہے ہیں تاکہ موسمیاتی تبدیلیوں اور ماحول سے وابستہ چیلنجز کا بھرپور انداز میں مقابلہ کیا جاسکے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے شعور ترقیاتی تنظیم اور شمع بناسپتی کے اشتراک سے مقامی سکول میں گرین پاکستان مہم کے سلسلے میں ”ہر بشر دو شجر“ کی تقریب میں کیا جبکہ سماجی رہنما شاہد محمود، پروفیسر عنایت علی قریشی، مارکیٹنگ منیجر شمع بناسپتی محمد عمران اعظمی مہمانان خاص تھے۔ ایم پی اے سبین گل خان نے مزید کہا کہ شجرکاری پاکستان کیلئے بے حد ضروری ہے، زیادہ سے زیادہ پودے لگاکر ماحول کو آلودگی سے پاک کیا جاسکتا ہے، مستقبل میں ماحولیات سے وابستہ بے شمار چیلنجز کا پوری قوم کو سامنا ہوگا جس سے ہماری آنے والی نسل متاثر ہوسکتی ہے، ان تمام تر حالات سے نبر و آزما ہونے کیلئے زیادہ سے زیادہ درخت لگائے جائیں گے تاکہ عوام الناس کو آلودگی سے پاک ماحول میسر آسکے۔ سماجی رہنما شاہد محمود انصاری اور پروفیسر عنایت علی قریشی، مارکیٹنگ منیجر شمع بناسپتی محمد عمران اعظمی نے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ درخت ہمارے لئے نعمت ہیں، ہماری اس جدوجہد کا مقصد صرف پودے لگانا ہی نہیں بلکہ ان پودوں کی نگہداشت، پرورش بھی ہماری قومی ذمہ داری ہے، لگائے جانے والے پودے تب ہی تناور درخت بنیں گے جب ان کو پانی کی فراہمی یقینی بنائی جائے گی اور انہیں ضائع ہونے سے بچایا جاسکے گا اس حوالے سے شہر کا ہر فرد اسے قومی فریضہ سمجھ کر پودوں کی آبیاری کرے تو ہم بہت جلد سرسبز پاکستان میں تبدیل ہوسکتے ہیں۔ اس موقع پر گورنمنٹ اقبال سکول میں 50 سے زائد پودے لگائے گئے اور طالبعلموں میں 150 پودے تقسیم کئے گئے، پودے لگانے کی یہ جدوجہد جاری و ساری رہے گی۔
تیز