قندیل بلوچ قتل کیس کی سماعت 21 اگست تک ملتوی

  قندیل بلوچ قتل کیس کی سماعت 21 اگست تک ملتوی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ملتان ( خبر نگار خصو صی) جج ماڈل عدالت ملتان نے سوشل میڈیا سٹار قندیل بلوچ قتل کیس میں مدعی اور ملزموں کے وکلاء کی عدم(بقیہ نمبر47صفحہ7پر)

حاضری پر مزید سماعت 21 اگست تک ملتوی کرنے کا حکم دیا ہے۔ فاضل عدالت میں پولیس تھانہ مظفرآباد کی جانب سے مرکزی ملزم وسیم کو جیل سے عدالت میں پیش کیا گیا جبکہ ضمانت پر رہا ملزم مفتی عبدالقوی، حق نواز، عبدالباسط عرف باسو اور ظفر بھی عدالت میں پیش ہوئے۔ گزشتہ روز مقدمہ کی سماعت میں ملزموں کی جانب سے راضی نامہ ہونے کی بنیاد پر بریت کی درخواست پر بحث ہونی تھی تاہم مدعی محمد عظیم اور اس کے وکیل پیش نہیں ہوئے اور سرکار کی جانب سے قائم پراسیکیوٹرز کی سپیشل ٹیم مزید دلائل کے لئے حاضر نہیں تھی نیز ملزم وسیم اور اسلم شاہین کے وکیل سپریم کورٹ میں ہونے کی وجہ سے پیش نہیں ہو سکے جس پر سماعت ملتوی کر دی گئی ہے۔