خیبرپختونخوا میں پولیو وائرس بے قابو،وزیراعظم کا نوٹس کل ہنگامی اجلاس طلب
اسلام آباد(آن لائن) وزیراعظم عمران خان نے خیبر پختونخوا میں پولیو وائرس بے قابو ہونے کا نوٹس لے لیا اور کل سیکرٹریٹ میں ہنگامی اجلاس طلب کرلیا۔ تفصیلات کے مطا بق پیر کے روز وزیراعظم عمران خان نے خیبر پختونخوا سے پولیو کے متعدد کیس سامنے آنے کا نوٹس لے لیا ہے اور کل بروزبدھ کو وزیراعظم سیکرٹریٹ میں پولیو بے قابو ہونے متعلق ہنگا می اجلاس بھی طلب کرلیا جس میں وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا، معاون خصوصی بابر بن عطاء اور خیبر پختونخو(بقیہ نمبر48صفحہ7پر)
ا کے چیف سیکرٹریز کو شرکت کی ہدایات جاری کر دیں۔ بابر بن عطاء وزیراعظم کو خیبر پختونخوا میں پولیو کیسز اور وہاں پرچلائی جانیوالی انسداد پولیومیم سے متعلق بریفنگ دینگے جبکہ وزیر صحت اور بین الاقوامی اداروں کے سربراہان بھی اجلاس میں خصوصی شرکت کرینگے۔
اجلاس طلب