حکومت دیہی علاقوں کی تعمیر وترقی کیلئے خصوصی اقدامات کر رہی ہے‘ اویس خان دریشک

    حکومت دیہی علاقوں کی تعمیر وترقی کیلئے خصوصی اقدامات کر رہی ہے‘ اویس خان ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


مٹھن کوٹ (نمائندہ خصوصی، نامہ نگار) پنجاب حکومت دیہی علاقوں میں تعمیر وترقی کے لئے خصوصی اقدامات کر رہی ہے جس کے لئے حکومت نے وہاں کے لوگوں کو صحت تعلیم اور ذرائع آمدورفت کی بہتر سہولیات فراہم کرنے کا تہیہ کر رکھا ہے ان خیالات کا اظہار تحریک انصاف کے ایم پی اے سردار اویس خان دریشک نے نواحی علاقہ بستی خواجہ میں سولنگ سڑک اور نالی کی تعمیر کی افتتاحی تقریب سے خطاب(بقیہ نمبر49صفحہ7پر)


کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ ضلع راجن پور کے علاقے دو طرح کے سیلابوں ایک رودکوہیوں اور دوسرا دریائے سندھ کے سیلابی پانی سے ہر سال شدید متاثر ہوتے ہیں جس پر قا بو پانے کے لئے پنجاب حکومت نے اس سیلابی پانی کو کنٹرول کر کے استعمال میں لانے  کے لئے ایک جامع منصوبہ تیار کیا ہے جس پر جلد عملدرامد شروع ہوگا جو کہ علاقہ کی پسماندگی خاتمہ میں اہم کردار ادا کرے گا اس موقع پر مرزا عبدالسبحان، ممتاز خان دریشک، ملک احسان کھوکھر اورملک عاشق فرید بھی موجود تھے۔
اویس دریشک