دانش سکول فاضل پور میں پلانٹ فار پاکستان کے حوالے سے خصوصی تقریب

دانش سکول فاضل پور میں پلانٹ فار پاکستان کے حوالے سے خصوصی تقریب

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


را جن پور(نا مہ نگار) وزیراعظم پاکستان عمران خان نے سر سبز و شاداب پاکستان بنانے کا جو وعدہ کیا ہے انشاء اللہ نئے پاکستان کایہ خواب(بقیہ نمبر56صفحہ12پر)


 شرمندہ تعبیر ہوگا۔جس کا فائدہ خوش گوار ماحول کی صورت میں آئندہ نسلوں کو ہو گا۔ یہ ایک مقدس فریضہ اور سنت رسول ؐبھی ہے۔یہ باتیں ممبر صوبائی اسمبلی پنجاب سردار فاروق امان اللہ خان دریشک نے د انش سکول بوائز فاضل پور میں ”پلانٹ فار پاکستان ڈے“کے حوالے سے پودا لگاتے ہوئے کیا۔اس موقع پر سردار ابرار خان دریشک، سردار جمیل خان دریشک، کلیم اللہ خا ن دریشک اور عبدالخا لق خان مستوئی بھی ان کے ہمراہ تھے۔ ادارہ ہذا کے پرنسپل پروفیسر محمد اکرم نے معزز مہمانان کی تشریف آوری پر ان کا شکریہ ادا کیااور کہا کہ کہا کہ زیادہ سے زیادہ درخت لگانے سے گلوبل وارمنگ پر قابو پایا جا سکتا ہے۔اس مہم کے دوران 5000 پودے لگانے کا ٹارگٹ پورا کیا جائے گا۔جس میں اسا تذہ،طلبا، سٹاف اور سکول میں رہائش پذیر عملہ میں سے ہر کوئی دو دو پودے لگائے گا۔جس کی دیکھ بھال اور نگرانی طلبا اور عملہ کے افراد کریں گے۔
تقریب