ملکی ترقی کیلئے مذہبی رواداری‘ سماجی ہم آہنگی کو فروغ دیاجائے‘ اخترملک
ملتان (سٹی رپورٹر)صوبائی وزیر توانائی پنجاب ڈاکٹر محمد اختر ملک نے کہا ہے کہ امن کے بغیر معاشی و معاشرتی ترقی ممکن نہیں، لہٰذا ملکی ترقی و استحکام پاکستان کیلئے معاشرے میں مذہبی رواداری اور سماجی ہم آہنگی کو فروغ دیا جائے، سول سوسائٹی کے تعاون و اشتراک عمل سے ملک کو امن کا گہوارہ بنائیں گے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے رکن صوبائی اسمبلی پنجاب سبین گل خان اور شمع بناسپتی کی جانب(بقیہ نمبر31صفحہ12پر)
سے استقبالیہ تقریب و پارلیمنٹیرین اور سول سوسائٹی کے ڈائیلاگ فورم میں بطور مہمان خصوصی اپنے خطاب میں کیا۔ اس موقع پر مہمانان اعزاز وائس چانسلر بہاء الدین زکریا یونیورسٹی ملتان پروفیسر ڈاکٹر طارق محمود انصاری، چیف وہپ قومی اسمبلی ملک محمد عامر ڈوگر، ڈپٹی کمشنر ملتان عامر خٹک، صوبائی پارلیمانی سیکرٹری پنجاب میاں طارق عبداللہ ارائیں، ایم پی اے ملک محمد سلیم لابر، ایم پی اے ملک واصف راں، ممبر امن کمیٹی پنجاب سید علی رضا گردیزی، ماہر تعلیم و معروف دانشور پروفیسر ڈاکٹر حمید رضا صدیقی، تاجر راہنما خواجہ سلیمان صدیقی، خالد اقبال، میاں نعیم ارشد، ڈاکٹر عرفان ا حمد پراچہ، شاہد محمود انصاری، ڈاکٹر ہمایوں شہزاد، عمران اعظمی، سید قمر ہاشمی، اورنگزیب خان بلوچ، گلشن وڑائچ، رخسانہ انور، آصفہ سلیم، صہیب فیصل، محمد جمیل، ہائی سینٹ پیٹر، امیر نواز ملک، مرقس یونس، مجتبیٰ خان بلوچ، منور قریشی، میاں سلمان فخر، ڈاکٹر ارسلان صدیقی، رانا عمران شمشاد، عادل محمود انصاری اور تصور حیات سمیت دیگر موجود تھے۔ مہمان خصوصی ڈاکٹر اختر ملک نے مزید کہا کہ حکومت عام آدمی کے معیار زندگی میں بہتری کیلئے انقلابی اقدامات کررہی ہے، تعلیم، صحت، روزگار سمیت بنیادی سہولتوں کی فراہمی حکومت کی ترجیحات میں سرفہرست ہیں۔ چیف وہپ قومی اسمبلی ملک محمد عامر ڈوگر نے کہا کہ ملتان کو امن و ترقی کے لحاظ سے مثالی بنائیں گے، وزیر اعظم عمران خان کے ویژن کلین اینڈ گرین پاکستان کی روشنی میں ملتان کو سرسبز و شاداب بنانے کیلئے پلانٹ فار پاکستان مہم کا آغاز کردیا گیا ہے جس کے مثبت نتائج برآمد ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ بھارت نے جنوبی ایشیا میں دہشت گردی اور انتہا پسندی کو فروغ دے کر کشمیر میں بربریت کا بازار گرم کررکھا ہے، وزیر خارجہ اور حکومت پاکستان کی کامیاب خارجہ پالیسی سے بھارتی مظالم کے خلاف اور سلامتی کونسل میں کشمیریوں کے موقف کی تائید و حمایت خوش آئند ہے۔وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر طارق محمود انصاری نے کہا کہ علم، ادب اور ثقافت کے فروغ سے ملک میں امن و امان کے قیام میں مدد ملے گی۔ اس موقع پر سول سوسائٹی کے نمائندگان نے اراکین پارلیمنٹ کے سامنے اپنی اپنی تجاویز اور سوالات کئے جس پر اراکین پارلیمنٹ نے سحر حاصل گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان قائد اعظم محمد علی جناحؒ کے افکار کی روشنی میں آگے بڑھ رہا ہے اس حوالے سے ملک بھر کی سول سوسائٹی کی سروسز قابل تحسین ہیں، ترقی، استحکام، امن و امان کے قیام کے مراحل میں سول سوسائٹی کو مشاورت کے عمل میں برابر شریک کیا جائے گا۔ آخر میں میزبان ایم پی اے سبین گل خان اور مارکیٹنگ منیجر شمع بناسپتی محمد عمران اعظمی نے تمام مہمانوں کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ ملک میں امن و امان کے قیام کیلئے مستقل بنیادوں پر جدوجہد کو جاری رکھیں گے حکومت کے ساتھ ریاستی اداروں اور سول سوسائٹی کا کردار ہمیشہ کارآمد ثابت ہوگا۔
اختر ملک