کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کیلئے مختلف شہروں میں ریلیاں‘ مودی کیخلاف نعرے بازی

کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کیلئے مختلف شہروں میں ریلیاں‘ مودی کیخلاف نعرے ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


وہاڑی‘ رحیمیار خان‘ بارہ میل(سٹی رپورٹر+ بیورو رپورٹ‘سپیشل رپورٹر)بھارتی فوج اور حکومت کی جانب سے کشمیریوں پر بڑھتے ہوئے مظالم کے خلاف محکمہ لوکل گورنمنٹ کے زیر(بقیہ نمبر36صفحہ12پر)

اہتمام احتجاجی ریلی نکالی گئی ریلی میں لوکل گورنمنٹ ملازمین و ایپسا عہدیداران میاں شہزاد پرویز،راؤ اشرف اقبال، چوہدری اظہر خالد، محمد اکرم جٹ، محمد ساجد، حاجی مہدی حسن، رانا منظور حسین، جاوید رام،خادم حسین، رانا محمد طاہر، خضر حیات، ممتاز احمد کے علاوہ چیف آفیسر ضلع کونسل میاں محمد اظہر،اسسٹنٹ ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ میلسی تحسین احمد،چیف آفیسر بلدیہ حافظ خالد ارشاد،طارق حبیب حاجی رفیق رانا سمیت ضلع کونسل، بلدیہ کے سینکڑوں ملازمین شریک تھے احتجاجی ریلی کی قیادت کرتے ہوئے ڈپٹی ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ رشید احمد جنجوعہ نے کہا کہ مسئلہ کشمیر پاک و ہند کی تقسیم کا نامکمل ایجنڈا ہے انڈیا نے مقبوضہ کشمیر پر غاصبانہ قبضہ کرکے مظالم کے پہاڑ توڑے ہیں صوبائی صدر ایپسا رانا محبوب حسین نے اپنے خطاب میں کہا کہ حکومت پاکستان نے پہلی مرتبہ مسئلہ کشمیر اقوان متحدہ میں اٹھایا اب کشمیریوں کی آزادی کا دن دور نہیں چیف ایگزیکٹو آفیسر ضلع کونسل میاں اظہر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ انڈیا نے کشمیر کی حیثیت ختم کرکے اپنی بربادی کو دعوت دی ہے کشمیر کی آزادی تک جنگ جاری رہے گی۔مسیحی برادری کی طرف سے کشمیری عوام سے اظہار یکجہتی کے لیے کیتھولک چرچ سے ختم نبوت چوک تک احتجاجی ریلی نکالی گئی جس کی قیادت سابق اقلیتی کونسلر سمسن مختارنے کی ریلی کے شرکا نے کشمیری عوام کی حمایت اور بھارت کے خلاف بینر اور پوسٹر بھی اٹھا رکھے تھے جس پر کشمیر کی آزادی کے نعرے درج تھے۔ احتجاجی ریلی میں مردوں کے ساتھ ساتھ خواتین اور بچوں کی بھی بڑی تعداد شریک تھی۔کشمیر ہرپاکستانی کے دل کی دھڑکن ہے امن اتحاد. ویلیفئر سوسائٹی کے مرکزی صدر مہر ارشد ہراج…… کشمیرہرپاکستانی کی رگوں میں لہو کی طرح دوڑ رہا ہیکشمیرہرپاکستانی کے دل کی دھڑکن ہے‘ اس وقت کشمیری قوم سخت مشکلات کا شکار ہے ہرگھر کے آگے انڈین آرمی کا ایک سپاہی کھڑا ہے وادی کشمیر میں اسی لاکھ کی آبادی ہے اس پر 9 لاکھ فوجی مسلط کیے ہو?ے ہیں ان خیالات کا اظہار امن اتحاد ویلفیئر سوسائٹی کے مرکزی صدر مہر ارشد ہراج نے کشمیریوں کے حق میں نو نمبر ملتان ریلی نکالنے وقت خطاب کرتے ہو?ے کہا اور ان کے ساتھ جنرل سیکٹریری مہر ظفر اقبال ہراج.ڈوثزنل صدر شعیب خان ٹانگرا اور ملتان یونٹ جنرل سیکٹریری چوہدری جہانگیر.کالے خان بٹھہ.مہرناصر ہراج.ثمر ہراج.عامر بلوچ.مجید ہراج.اللہ ڈیوایا بابھہ.اسد ہراج.محمد اقبال جٹ.عدیل ہراج.امداداللہ.سجاد ہراج انہوں نے مزید کہا کہ مصیبت کی اس گھڑی میں ہر کشمیری کی خواہش ہے کہ آزادی کی جدوجہد میں اگر میں بھی شہدبھی ہوجا?ں تو مجھے پاکستان کے جھنڈے میں لپیٹ کردفن کیاجا?ے یہ وقت ایسا ہے کہ پاکستان کے ہرفرد کو چاہیے کہ وہ ہر ممکن طریقے سے کشمیریوں کی مددکریں۔
نعرے بازی