”وارداتیں“ بیوٹی سیلون‘ مساج سنٹرز کی مانیٹرنگ کا فیصلہ‘ پولیس الرٹ

”وارداتیں“ بیوٹی سیلون‘ مساج سنٹرز کی مانیٹرنگ کا فیصلہ‘ پولیس الرٹ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ملتان (وقائع نگار)صوبہ بھر میں قائم حجام۔بیوٹی سیلون۔مساج سنٹروں کی شامت آگئی۔صوبائی پولیس نے ان سنٹروں میں غیر اخلاقی فعل کی روک تھام کے حوالے سے مانیٹرنگ کرنے فیصلہ کیا ہے۔جسکی رپورٹ دو دن کے اندر طلب کرلی گئی ہے۔معلوم ہوا ہے ملتان سمیت پنجاب بھر میں سینکڑوں کی تعداد میں قائم حجام۔بیوٹی سیلون۔مساج سنٹر و دیگر قائم ہیں۔ذرائع نے اس بات کا بھی (بقیہ نمبر38صفحہ12پر)

انکشاف کیا ہے۔ حجام۔بیوٹی سیلون۔مساج سنٹر و دیگر میں جنسی کاروبار کے علاؤہ منشیات کا دھندہ بھی عروج پر چل رہا ہے۔منشیات فروشوں نے تعلیم اداروں کے ساتھ ساتھ مذکورہ سنٹروں کی طرف بھی کئی عرصے سے خاص توجہ دے رکھی ہے۔بے حیائی بھی عام ہے۔نوجوان نسل کو برباد کیا جارہا ہے۔اسی حوالے سے حکومت پنجاب کی ہدایت پر آئی جی پنجاب نے ملتان سمیت صوبہ بھر کے ضلعی پولیس سربراھان سے ان سنٹروں کے بارے میں تفصیلی رپورٹ طلب کی ہے۔جس میں انہوں نے پوچھا ہے کہ وہ اپنے اپنے متعلقہ تھانے کی حدود میں قائم حجام۔بیوٹی پالر۔سیلون اور مساج سنٹروں کی فہرستیں مرتب کریں۔اور علاقے سے معلوم کریں کہ ان سینٹروں میں کوئی غلط کام تو سر زد نہیں ہو رہا۔
مساج سنٹرز