قتل کیس‘ 1 مجرم کو سزائے موت‘ دوسرے کیلئے عمرقید‘ 8 افراد بری

قتل کیس‘ 1 مجرم کو سزائے موت‘ دوسرے کیلئے عمرقید‘ 8 افراد بری

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


خانیوال (بیورونیوز)ڈسٹرکٹ سیشن جج صہیب احمد رومی نے تھانہ سرائے سدھو میں قتل کے مقدمہ میں ملوث ملزمان کو سزا موت، عمر قید اور جرمانے کی سزا سنادی‘تفصیل کے مطابق ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج صہیب احمد رومی نے گزشتہ روز سرائے سدھو میں قتل کے مقدمہ میں شوکت علی کو سزا موت دو لاکھ روپے جرمانہ،محمد رفیق کو عمر قید 2لاکھ جرمانہ اور دیگر ساتھیوں لیاقت،محمدیوسف، حاجی محمدامیر، نذر حسین،محمد(بقیہ نمبر39صفحہ12پر)

فاضل، ظہور احمد، غلام مصطفی،محمد حنیف کو بری کردیا۔تھانہ سرائے سدھو میں حسین ولد چوہدری پہلوان نے اندراج مقدمہ کیلئے درخواست گزاری تھی کہ اس کے ماموں زاد بھائی محمدعمر ولد منظور حسین کو 30جون 2015کو اپنے ملکیتی رقبہ سے مال مویشی چراتے ہوئے اٹھاکر اپنے گھر لے گئے اور تشدد کا نشانہ بنایا اور فائرنگ کرکے زخمی حالت میں کمرے میں بند کردیا جہاں پر زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جان کی بازی ہار گیا۔
بری