راجہ پور‘ ڈاکوؤں کا دھاوا‘ لوٹ مار‘ مزاحمت پر دکاندارقتل

راجہ پور‘ ڈاکوؤں کا دھاوا‘ لوٹ مار‘ مزاحمت پر دکاندارقتل

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ملتان (وقائع نگار) راجہ پور میں ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر ڈاکوؤں نے فائرنگ کرکے ایک شخص کو قتل کر دیا واردات کے بعد ملزمان فرار ہونے میں کامیا ب ہوگئے تفصیل کے مطابق سیتل ماڑی پولیس کے علاقے راجہ پور میں تین مسلح ڈاکو آصف کی دکان میں داخل ہوئے اور اسلحہ کے زورپر 45ہزارورپے چھین لئے بتایا جاتا ہے کہ محمد عارف قریب واقع اپنی الیکٹرانکس کی دکا ن پر موجو د تھا وہ ڈاکوؤں (بقیہ نمبر45صفحہ12پر)


 کو دیکھ کر آصف کی دکان پر پہنچا تو ملزمان نے اس پر فائرنگ کرد ی جس سے محمد عارف شدید زخمی ہوگیا اسے نشتر ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں پر وہ جاں بحق ہوگیا اس کی عمر40سال تھی اور و ہ جہانگیر آباد کارہائشی تھا۔
دکاندار قتل