ملتان،نہم نتائج کا اعلان،سائنس آرٹس گروپ میں طالبات بازی لے گئیں،کامیابی 59.44فیصد رہی

ملتان،نہم نتائج کا اعلان،سائنس آرٹس گروپ میں طالبات بازی لے گئیں،کامیابی ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ملتان(سٹاف  رپورٹر)تعلیمی بورڈ ملتان نے جماعت نہم سالانہ امتحان2019ء کے نتائج کا اعلان کردیا ہے،نتائج کے مطابق امتحان میں کل ایک لاکھ 28ہزار483امیدوار شریک ہوئے۔ ان میں سے 76ہزار366پاس اور42117امیدوار فیل ہوگئے،امتحان میں امیدواروں کی (بقیہ نمبر7صفحہ12پر)


مجموعی کامیابی کا تناسب 59.44فیصد رہا،نتائج کے مطابق امتحان میں سائنس گروپ کے کل ایک لاکھ 14ہزار21امیدواروں نے شرکت کی۔ ان میں سے 68ہزار746پاس اور 45275فیل ہوگئے،سائنس گروپ کا نتیجہ 60.29فیصد رہا،اسی طرح آرٹس گروپ کے کل 14ہزار462امیدوارامتحان میں شریک ہوئے‘ ان میں سے 7620پاس اور6842فیل ہوگئے،آرٹس گروپ کا نتیجہ 52.69فیصد رہا،یہ امر قابل ذکر ہے کہ سائنس اور آرٹس گروپ دونوں میں طالبات کی کامیابی کی شرح طلباء سے بہتر رہی،نتائج کے مطابق امتحان میں سائنس گروپ کی طالبات کی کامیابی کی شرح 70.07فیصد جب کہ طلباء کی 53.54فیصد رہی،آرٹس گروپ میں طالبات کی کامیابی کا نتاسب 61.24فیصد رہا،جب کہ طلباء کی کامیابی کا تناسب 31.72فیصد رہا۔تعلیمی بورڈ ملتان کے جماعت نہم سالانہ امتحان 2019ء میں کامیاب ہونے والے کل76366امیدواروں میں سے مجموعی طور پر20305امیدواروں نے اے پلس گریڈ حاصل کیا،اسی طرح 16878نے اے گریڈ،20272نے بی گریڈ،15128نے سی گریڈ،3725نے ڈی گریڈ اور 58امیدواروں نے ای گریڈ میں کامیابی حاصل کی،نتائج کے مطابق سائنس گروپ کے 19816امیدواروں نے اے پلس گریڈ حاصل کیا جب کہ آرٹس گروپ کے صرف 489امیدوار اے پلس گریڈحاصل کرسکے۔ بتایا گیا ہے کہ گزشتہ دنو ں میٹرک کے سالانہ امتحانات 2019کے نتائج کی تقریب کے موقع پر چیئر پرسن شمیم اختر جنوبی افریقہ کے دورے پر گئی ہوئی تھیں۔ تعلیمی بورڈ ملتان کے کنٹرولر امتحانات ڈاکٹر محمد ظفر اقبال طاہر نے کہا ہے کہ امتحانی نظام کو فول پروف بنانے سے طلبا وطالبات اور ان کے والدین کا تعلیمی بورڈ پر اعتماد بڑھا ہے۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ شفاف امتحانی نظام کے باعث پیپرز ری چیکنگ کی درخواستوں میں بھی خاصی کمی آئی ہے اور پیپرز ری چیکنگ کی درخواستیں نہ ہونے کے برابر رہ گئی ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ امسال میٹرک کے امتحان 2019میں 31امیدوار نقل کرتے پکڑے گئے جن کے خلاف ایف آئی آرز درج کرائی گئیں اور 30طلبہ کو ڈسپلن کمیٹی نے سزائیں دی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اب بوٹی مافیا کا خاتمہ ہو چکا ہے۔ لا علمی کی بنا پر جو طلبا بوٹی استعمال کرتے ہیں تو وہ پکڑے جاتے ہیں۔علاوہ ازیں تعلیمی بورڈ ملتان کے جماعت نہم سالانہ امتحان 2019ء میں مجموعی طور پر 16امیدوارناجائز ذرائع استعمال کرتے ہوئے پکڑے گئے،تمام کیسوں کی سماعت مکمل کرلی گئی جس کے بعد تمام امیدواروں پر الزامات ثابت ہوگئے،مذکورہ تمام امیدواروں کو سزا  سنا دی گئی۔ ملتان سمیت صوبے بھر کے تعلیمی بورڈز کی طرف سے پہلی بار نہم کے رزلٹ میں سبجیکٹ وائز گریڈ دئیے گئے اور سبجیکٹ وائز ہی پرسنٹائل سکور دیا گیا جس کی منظوری ایچ ای ڈی نے دی اور اس پر اسی سال ہی عملدرآمد کیا گیا۔ واضح رہے کہ نہم کے رزلٹ میں پوزیشنیں نہیں ہوتیں۔ مارکس دئیے جاتے ہیں۔دریں اثناء ملتان سمیت صوبے بھر کے تعلیمی بورڈز کے تحت نہم کے سالانہ امتحان میں سائنس گروپ میں مجموعی نمبر ز 505جبکہ آرٹس گروپ میں 550تھے۔ دہم کے امتحان اور پریکٹیکل کے بعد ٹوٹل مارکس کے بعد میٹرک کا رزلٹ تیار کیاجاتا ہے اور ڈویژن اور گریڈ دئیے جاتے ہیں اور پوزیشنوں کا اعلان بھی کیا جاتا ہے۔ دریں اثناء بہاول پورسے بیورورپورٹ کے مطابق بہاول پوربورڈنے کلاس نہم کی نتائج کااعلان کردیا  تعلیمی بورڈ بہاولپور کے زیر اہتمام منعقدہ امتحان نہم سالانہ2019کے نتائج کا اعلان آج مورخہ19اگست بروزسوموار صبح 10بجے کر دیا گیا ہے۔ کنٹرولر امتحانات جناب طاہر حسین جعفری نے نتائج کی تفصیلات میں بتایا کہ اس امتحان میں کل 103116 امیدواران شریک ہوئے جبکہ 50949امیدواران نے کامیابی حاصل کی۔ اس طرح کامیابی کا تناسب 50.17% ر ہا۔  بذریعہ sms رزلٹ معلوم کرنے کے لئے اپنا رول نمبر لکھ کر 800298پر میسج کریں۔