ائیر بلو کی دوسری حج پرواز جدہ سے ملتان پہنچ گئی‘ ائیر پورٹ پر بے پناہ رش
ملتان (سٹی رپورٹر)پوسٹ حج آپریشن کا سلسلہ جاری ہے ایئر بلو کی دوسری حج پرواز جنوبی پنجاب کے 175حجاج کرام کو لے کر جدہ سے(بقیہ نمبر17صفحہ12پر)
ملتان پہنچ گئی۔دوسری حج پرواز کے زریعے ملتان پہنچنے والے حجاج کرام کاان کے لواحقین نے اسقتبال کیا اور پھولوں کے ہار پہنائے اس موقع پر ایئر پورٹ پر رش دیکھنے میں آیا حجاج کرام کو لیکر آنے والوں میں خواتین اور بچوں کی بڑی تعداد بھی موجود تھی سعودی ایئر لائنز کی تیسری حج پر واز آج ملتان پہنچے گی۔
رش