پاکستان میں اقلیتوں کو تحفظ دینے سے کشمیر کاکیس مضبوط ہوگا‘ غلام فرید کوریجہ
دراہمہ(نامہ نگار) سرائیکستان قومی اتحاد کے سربراہخواجہ غلام فرید کوریجہ نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بڑھتی ہوئی شدت(بقیہ نمبر18صفحہ12پر)
پسندی بر صغیر پاک و ہند کے لئے خطرناک ہے کشمیریوں کیلئے عالمی سطح پر سفارتی کمپین کی ضرورت ہے پاکستان میں اقلیتوں کو تحفظ دینے سے کشمیر کا کیس مضبوط ہو گا کاشتکاروں کو پھٹی کے مناسب ریٹ نہ ملے تو کاشتکاروں کی کمر ٹوٹ جائے گی میڈیا پر کسی قسم کی پابندی نہیں ہونی چاہئے۔ سرائیکیوں کو شناخت ایک دن ضرور ملے گی جنوبی پنجاب کی رٹ درست نہیں ہے دھرتی اور کلچر سے پیار اٹل حقیقت ہے پاکستان کو کلچرل پاکستان بنائیں گے انہوں نے مزید کہا کہ اس وقت کشمیر کے مسئلے پر تمام سیاسی و مذہبی جماعتوں کو اعتماد میں لیا جائے مشاورت کے ساتھ کشمیر کا مسئلہ حل کیاجائے۔اس موقع پر فیض کریم بھٹی ٗ نذیر احمد مستوئی ٗ وحید خان ٗ امین خان گوپانگ ٗ محمد حسین ٗ نور محمد ٗ میاں اللہ بخش اور نجیب اللہ ٗ محمد شاکر اللہ بھی موجود تھے۔
غلام فرید