ملک معاشی بحران اور سیاسی عدم استحکام سے دوچار ہے‘ سید عبدالعلیم شاہ

ملک معاشی بحران اور سیاسی عدم استحکام سے دوچار ہے‘ سید عبدالعلیم شاہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ڈیرہ غازیخان (سٹی رپورٹر)حکومت کی ایک سال کی کارکردگی زیرو‘وزیر اعظم اور حکومتی وزرا نے ایک سالہ کارکردگی پر سفید (بقیہ نمبر19صفحہ12پر)

جھوٹ بولے مسلم لیگ (ن)وائٹ پیپر حکومت کی ایک سالہ کارکردگی کا پول کھولے گی عوام جانتے ہیں نااہل کٹھ پتلی حکمرانوں سے حکومت بھی چل نہیں پا رہی عمران خان کشمیر کا سودا کر چکے ملک معاشی بحران اور سیاسی عدم استحکام سے دوچار ہے۔ان خیالات کااظہار سابق ممبر صوبائی اسمبلی سید عبدالعلیم شاہ ممبر مونیشپل کارپوریشن سید عمران شاہ نے مشترکہ بیان میں کیا ہے انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت کا ایک سال مکمل ہو گیا لیکن اقتدار کے پہلے سال میں نااہل حکمرانوں نے کچھ بھی نہیں کیا البتہ جھوٹ بولنے اور جھوٹے دعوے کرنے میں کارکردگی شاندار ہے سفید جھوٹ بول کر کارکردگی کا ڈھنڈورا سفید جھوٹ ہے آج ملک میں سیاسی عدم استحکام معاشی بحران ہے ملک میں انتشار بڑھ رہا ہے عمران خان کشمیر کا سودا کر چکے ٹویٹ اور جھوٹے بیانوں کے ذریعے کشمیر کاز کی حمایت کی جا رہی ہے اپوزیشن متحد ہے جلد نااہل اور کٹھ پتلی حکمرانوں سے قوم کو نجات ملے گی۔
استحکام