دریائے سندھ میں ڈوبنے والے 3 افراد کی غائبانہ نماز جنازہ‘ لواحقین غم سے نڈھال
روجھان (نمائندہ پاکستان) دریا ئے سندھ میں ڈوبنے والے تین افراد کی غائبائنہ نماز جنازہ ادا کر دی گئی‘ تفصیل کیمطابق چھ روز قبل دریائے سندھ گڑھ میں کشتی پل سے ٹکرانے سے(بقیہ نمبر27صفحہ12پر)
الٹ جانے کے باعث بیس افراد ڈوب گئے تھے جسمیں پندرہ افراد کو موقع پر بچالیا گیا جبکہ پانچ افراد ڈوب گئے تھے جن میں دو افراد کی لاشیں مل گء جبکہ چھ روز گزرنے کے باوجود جام سونا،اشفاق سمیت تین افراد کی لاشیں تاحال لاپتہ ہیں جن کی تلاش جاری ہے تاہم دریائے سندھ گڑھ میں ڈوبنے والے جام سونا،اشفاق سمیت تین افراد کی غائبانہ نماز جنازہ ادا کردی گء نماز جنازہ میں مسلم لیگ ن کے مرکزی راہنما سردار صفدر حسین مزاری،سابق ضلعی ناظم سردار شمشیر علی مزاری سمیت سینکڑوں افراد نے شرکت کی جبکہ ڈپٹی سپیکر پنجاب اسمبلی سردار میردوست محمد مزاری نے موقع پر جاکر لواحقین سے ڈوبنے والے کی تعزیت کی اور دکھ کا اظہار کیاہے۔
جنازہ‘غم