لاہور بورڈ،نویں جماعت کے امتحانی نتائج جاری،کامیابی کاتناسب غیر تسلی بخش رہا،آدھے طلبہ فیل اور آدھے پاس

  لاہور بورڈ،نویں جماعت کے امتحانی نتائج جاری،کامیابی کاتناسب غیر تسلی بخش ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(لیڈی رپورٹر) لاہور بورڈ نے نویں جماعت کے امتحانات کے نتائج کا اعلان کر دیا، کامیابی کا تناسب غیر تسلی بخش رہا،48فیصد طلبہ فیل 52فیصد  پا س ہوئے۔ تفصیلات کے مطابق نویں جماعت کے امتحانات میں طلبہ کی کارکردگی غیر تسلی بخش رہی، کامیابی کا تناسب صرف باون فیصد رہا۔ دو لاکھ اکہتر ہزار چار سو سینتالیس طلبہ نے لاہور بورڈ کے زیر انتظام نویں جماعت کا امتحان دیا،امتحانات میں صرف ایک لاکھ اکتالیس ہزار تین سو پچاس طلبہ ہی کامیاب ہو سکے، سائنس گروپ میں کامیابی کا مجموعی تناسب اٹھاون فیصد رہا۔ انچاس فیصد طلبا کامیاب ہوئے جبکہ اڑسٹھ فیصد طالبات نے کامیابی سمیٹی، آرٹس گروپ میں کامیابی کامجموعی تناسب صرف چھتیس فیصد رہا۔ آرٹس مضامین کیساتھ امتحان دینے والے صرف اکیس فیصد طلبا کامیاب ہوئے جبکہ طالبات کی کامیابی کا تناسب اڑتالیس فیصد رہا۔
نویں جماعت نتائج

مزید :

صفحہ آخر -