فیڈرل بورڈ انٹرمیڈیٹ پارٹ ٹو امتحانات کے نتائج جاری،پنجاب گروپ آف کالجز چھا گیا

  فیڈرل بورڈ انٹرمیڈیٹ پارٹ ٹو امتحانات کے نتائج جاری،پنجاب گروپ آف کالجز ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد(خصوصی رپورٹ)فیڈرل بورڈ کے انٹرمیڈیٹ پارٹ ٹو کے امتحانات کے نتائج کا اعلان کر دیا گیا جس میں پنجاب گروپ آف کالجز کے طلبہ نے میدان مار لیا،مختلف گروپس کی 9 ٹاپ پوزیشن پنجاب گروپ کے طلبا نے حاصل کیں،پری میڈیکل اور کامرس گروپ پر پنجاب گروپ کا راج رہا،تینوں پوزیشنز پنجاب گروپ کے طلبہ ہی لے اڑے،پری میڈیکل گروپ میں مریم جاوید 1056 نمبر کیساتھ پہلی پوزیشن پر رہیں، اقصیٰ مصطفی نے 1053 نمبر کیساتھ دوسری جبکہ حمنہ فاروق نے 1052 نمبر کیساتھ تیسری پوزیشن حاصل کی،کامرس گرو پ کی پہلی پوزیشن 938 نمبر کیساتھ پنجاب گروپ کی مقدس مہربان نے حاصل کی جبکہ اسلام آباد پنجاب گروپ کی ہی تسمینہ امتیاز 933 نمبر کیساتھ دوسرے اور بشریٰ محبوب 931 نمبر کیساتھ تیسری پوزیشن پر رہیں،پنجاب گروپ کی زینب غوری کی 1046 نمبر کیساتھ پری انجینئرنگ گروپ میں پہلی پوزیشن،سائنس جنرل گروپ میں پنجاب گروپ کی فاطمہ سحر کا 1008 نمبر کیساتھ دوسرا نمبر جبکہ آرٹس گروپ میں پنجاب گروپ کی صفہ نے 948 نمبر کیساتھ دوسری پوزیشن حاصل کی۔
فیڈرل بورڈ نتائج

مزید :

صفحہ آخر -