آزادی تقریبات میں شہداء کرائسٹ چرچ کو یاد رکھا جائے، ڈاکٹر عبد المالک

  آزادی تقریبات میں شہداء کرائسٹ چرچ کو یاد رکھا جائے، ڈاکٹر عبد المالک

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


آکلینڈ (این این آئی) نیوزی لینڈ میں پاکستان کے جشن آزادی کی رنگا رنگ تقریب میں پاکستانی بچوں نے چاروں صوبوں اور کشمیر کے ملی نغموں پر پرفارمنس کر کے شائقین کے دل جیت لئے،اسٹیڈیم پاکستان زندہ باد کے نعروں سے گونجتا رہا،نیوزی لینڈ اور پاکستان کے پرچم لہرائے گئے جبکہ پاکستان کے ہائی کمشنر ڈاکٹر عبد المالک نے کہا ہے کہ 50سال بعد اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا اجلاس بلانا پاکستان کی سفارتی سطح پر بہت بڑی کامیابی ہے، عالمی برادری کو مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی طرف سے انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کو نوٹس لینا چاہیے،پاکستان ایک پر امن ملک ہے اور بھارت ہماری امن پسندی کو ہماری کمزوری نہ سمجھے، پاکستان کبھی بھی جنگ میں پہل کر نے کی خواہش نہیں رکھتا تاہم اگر بھارت نے پاکستان پر جنگ مسلط کی تو پھر ہم پیچھے نہیں ہٹیں گے،یوم آزادی کے موقع پر ہمیں کرائسٹ چرچ میں شہید ہونے والے پاکستانیوں کو بھی یاد رکھناچاہیے۔ پاکستان ایسوسی ایشن آف نیوزی لینڈ (PANZ)کے زیر اہتمام گزشتہ روز بار فٹ اینڈ تھامپسن اسٹیڈیم میں جشن آزادی کے سلسلے میں ایک پر وقار رنگا رنگ تقریب منعقد ہوئی۔ نیوزی لینڈ میں پاکستان کے ہائی کمشنر ڈاکٹر عبد المالک مہمان خصوصی تھے۔تقریب میں نیوزی لینڈ کے 20 سے زائد ارکان پارلیمنٹ، آکلینڈ کے میئر فل گاف، نیوزی لینڈ کی پولیس کے اعلیٰ حکام، مختلف کمیونٹیز کے لوگوں کے علاوہ بہت بڑ ی تعداد میں پاکستانیوں نے شرکت کی۔ یاد رہے کہ نیوزی لینڈ کی تاریخ میں پہلی بار پاکستان ایسوسی ایشن آف نیوزی لینڈ کی جانب سے ایک اتنی بڑی تقریب کا اہتمام کیا گیا۔
تقریب

مزید :

صفحہ آخر -