درخواست ضمانت پر از سر نو سماعت  کی جائے،لیگی رہنما حافظ نعمان  کی لاہور ہائیکورٹ سے استدعا 

    درخواست ضمانت پر از سر نو سماعت  کی جائے،لیگی رہنما حافظ نعمان  کی لاہور ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور (نامہ نگار خصوصی)مسلم لیگ (ن) کے راہنما حافظ نعمان نے درخواست ضمانت پر ازسر نو سماعت کے لئے لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کر لیا ہے، درخواست میں کہاگیاہے کہ سپریم کورٹ نے ضمانت منسوخی کا لاہور ہائی کورٹ کا فیصلہ کالعدم قرار دیتے ہوئے درخواست ضمانت کی ازسرنوسماعت کی ہدایت کی ہے۔پارکنگ کمپنی کرپشن کیس میں گرفتار لیگی راہنما حافظ میاں نعمان نے سپریم کورٹ کے احکامات کے مطابق اپنی درخواست ضمانت پر دوبارہ سماعت کے لئے لاہورہائیکورٹ سے رجوع کیا ہے اور ایک متفرق درخواست ہائیکورٹ میں دائر کر دی متفرق درخواست کے ساتھ سپریم کورٹ کے احکامات کی کاپی لف کی گئی ہے۔ سپریم کورٹ نے لاہور ہائی کورٹ کو ضمانت کی درخواست پر 30 روز میں فیصلہ کرنے کا حکم دیا ہے۔
 دوبارہ درخواست

مزید :

صفحہ آخر -