شریف فیملی کیخلاف وعدہ معاف گواہوں کی ضمانت کیلئے درخواست دائر

شریف فیملی کیخلاف وعدہ معاف گواہوں کی ضمانت کیلئے درخواست دائر

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور (نامہ نگار خصوصی)میاں شہباز شریف، حمزہ، سلمان اور نصرت شہباز کے خلاف نیب کیس میں وعدہ معاف گواہوں نے ضمانت کے حصول کے لئے لاہورہائی کورٹ میں درخواست دائر کردی،یہ درخواست وعدہ معاف گواہ شاہد رفیق اور آفتاب محمود نے جسٹس ریٹائرڈ کاظم علی ملک کی وساطت سے دائر کی ہے،جس میں نیب اورسرکارکو فریق بنایا گیا ہے،درخواستوں میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ میاں شہباز شریف اور ان کے اہل خانہ کی کرپشن سے متعلق وعدہ معاف گواہ بن کر بیانات ریکارڈ کروا دیئے ہیں، چیئرمین نیب نے ان کی بطور وعدہ معاف گواہ کی منظوری بھی دے دی ہے،درخواستوں میں مزید بتایا گیا ہے کہ حمزہ شہباز سمیت دیگر کی کرپشن میں سہولت کار کا کردار ادا کیا،عثمان انٹرنیشنل نامی کمپنی سے رقوم شریف فیملی کے ارکان کو منتقل کیں، درخواست میں مزید کہا گیا ہے کہ برطانیہ سمیت دیگر ممالک کے جعلی افراد کے نام پر کالا دھن سفید کیا، درخواستوں کہاگیا ہے کہ کرپشن سے متعلق بیان ریکارڈ کروانے کے بعددرخواست گزاروں کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا گیا ہے،درخواستوں میں استدعا کی گئی ہے کہ وعدہ معاف گواہ بننے والوں کی ضمانت منظور کرتے ہوئے انہیں رہاکرنے کاحکم دیا جائے۔
وعدہ معاف

مزید :

صفحہ آخر -