موسمیاتی تبدیلیوں سے نمٹنے کیلئے شجر کاری واحد حل،شفقت محمود
اسلام آباد (آئی این پی) وفاقی وزیر تعلیم و پیشہ ورانہ تربیت شفقت محمود نے شجرکاری مہم کے تحت وفاقی تعلیمی بورڈ کے احاطہ میں پودا لگایا۔ پیر کو شفقت محمود نے پودا لگانے کے بعد کہا کہ ماحولیات ہمارا اہم مسئلہ ہے، ہمیں ابھی اپنے کل کے بارے میں سوچنا ہوگا۔ موسمیاتی تبدیلی سے پوری دنیا متاثر ہو رہی ہے اور سب سے زیادہ متاثر ہونے والے ممالک میں پاکستان بھی شامل ہے۔ شجرکاری ہی واحد حل ہے جس سے موسمیاتی تبدیلیوں کے اثرات سے نمٹا جا سکتا ہے۔
شفقت محمود